زبور 14:109-31

زبور 14:109-31 کِتابِ مُقادّس (URD)

اُس کے باپ دادا کی بدی خُداوند کے حضُور یاد رہے اور اُس کی ماں کا گُناہ مِٹایا نہ جائے۔ وہ برابر خُداوند کے سامنے رہیں تاکہ وہ زمِین پر سے اُن کا ذِکر مِٹا دے۔ اِس لِئے کہ اُس نے رحم کرنا یاد نہ رکھّا پر غرِیب اور مُحتاج اور شکستہ دِل کو ستایا تاکہ اُن کو مار ڈالے بلکہ لَعنت کرنا اُسے پسند تھا۔ سو وُہی اُس پر آ پڑی اور دُعا دینا اُسے مرغُوب نہ تھا سو وہ اُس سے دُور رہی۔ اُس نے لَعنت کو اپنی پوشاک کی طرح پہنا اور وہ پانی کی طرح اُس کے باطِن میں اور تیل کی طرح اُس کی ہڈِّیوں میں سما گئی۔ وہ اُس کے لِئے اُس پوشاک کی مانِند ہو جِسے وہ پہنتا ہے اور اُس پٹکے کی جگہ جِس سے وہ اپنی کمر کسے رہتا ہے۔ خُداوند کی طرف سے میرے مُخالِفوں کا اور میری جان کو بُرا کہنے والوں کا یِہی بدلہ ہے۔ لیکن اَے مالک خُداوند! اپنے نام کی خاطِر مُجھ پر اِحسان کر۔ مُجھے چُھڑا کیونکہ تیری شفقت خُوب ہے۔ اِس لِئے کہ مَیں غریب اور مُحتاج ہُوں اور میرا دِل میرے پہلُو میں زخمی ہے۔ مَیں ڈھلتے سایہ کی طرح جاتا رہا۔ مَیں ٹِڈّی کی طرح اُڑا دِیا گیا۔ فاقہ کرتے کرتے میرے گُھٹنے کمزور ہو گئے اور چِکنائی کی کمی سے میرا جِسم سُوکھ گیا۔ مَیں اُن کی ملامت کا نِشانہ بن گیا ہُوں۔ جب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو سر ہلاتے ہیں۔ اَے خُداوند میرے خُدا! میری مدد کر۔ اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے بچا لے۔ تاکہ وہ جان لیں کہ اِس میں تیرا ہاتھ ہے اور تُو ہی نے اَے خُداوند! یہ کِیا ہے۔ وہ لَعنت کرتے رہیں پر تُو برکت دے۔ وہ جب اُٹھیں گے تو شرمِندہ ہوں گے پر تیرا بندہ شادمان ہو گا۔ میرے مُخالِف ذِلّت سے مُلبّس ہو جائیں اور اپنی ہی شرمِندگی کو چادر کی طرح اوڑھ لیں۔ مَیں اپنے مُنہ سے خُداوند کا بڑا شُکر کرُوں گا۔ بلکہ بڑی بِھیڑ میں اُس کی حمد کرُوں گا۔ کیونکہ وہ مُحتاج کے دہنے ہاتھ کھڑا ہو گا تاکہ اُس کی جان پر فتویٰ دینے والوں سے اُسے رہائی دے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 109

زبور 14:109-31 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

یَاہوِہ کے حُضُور میں اُس کے آباؤاَجداد کی بدکاری کا ذِکر ہوتا رہے؛ اَور اُس کی ماں کا گُناہ کبھی نہ مٹایا جائے۔ اُن کے گُناہ ہمیشہ یَاہوِہ کے سامنے رہیں، تاکہ وہ زمین پر اُن کا ذِکر نابود کر دیں۔ کیونکہ اُس آدمی کے دِل میں ترس کرنے کا خیال کبھی نہ آیا، بَلکہ وہ مفلسوں، مُحتاجوں اَور شکستہ دِل اِنسانوں کو ستایا کرتا تاکہ وہ زندہ نہ رہیں۔ لعنت کرنا اُسے بہت پسند تھا، کاش کہ وہ خُود لعنت کا شِکار ہو؛ برکت دینے میں وہ کویٔی خُوشی محسُوس نہ کرتا تھا۔ کاش کہ وہ خُود بھی برکت سے دُور رہے۔ اُس نے لعنت کو پوشاک کی مانند پہن رکھا تھا؛ اَور وہ اُس کے جِسم میں پانی کی مانند، اَور اُس کی ہڈّیوں میں تیل کی مانند سما گئی تھی۔ کاش کہ وہ اُس کے لیٔے چوغہ کی مانند ہو جسے وہ اوڑھے رہے۔ اَور اُس پٹکے کی مانند جو سدا اُس کی کمر سے لپٹا رہے۔ مُجھ پر اِلزام لگانے والوں اَور میری بُرائی کرنے والوں کو، یَاہوِہ کی طرف سے یہی بدلہ ملے۔ لیکن آپ اَے یَاہوِہ قادر، اَپنے نام کی خاطِر مُجھ پر اِحسَان کریں؛ اَور اَپنی شفقت و مَحَبّت کی خوبی کے مُطابق مُجھے رِہائی بخشیں۔ کیونکہ مَیں غریب اَور مُحتاج ہُوں، اَور میرا دِل میرے پہلو میں زخمی ہو چُکاہے۔ میں شام کے سایہ کی مانند ڈھل رہا ہُوں؛ اَور ٹِڈّی کی مانند اُڑا دیا گیا ہُوں۔ فاقہ کرتے کرتے میرے گھُٹنے کمزور ہو گئے؛ میرے جِسم میں چربی نہیں اَور وہ سُوکھ کر رہ گیا ہے۔ میں اَپنے مُخالفوں کے نزدیک لعنت کا باعث ٹھہرا ہُوں؛ جَب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو اَپنے سَر ہلاتے ہیں۔ اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میری مدد کریں؛ اَور اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق مُجھے بچا لیں۔ تاکہ میرے دُشمن جان لیں کہ اِس میں آپ کا ہاتھ ہے، اَور آپ ہی نے اَے یَاہوِہ، یہ کیا ہے۔ وہ لعنت کرتے ہیں لیکن آپ برکت دیں گے؛ جَب وہ حملہ کریں تو پشیمان ہوں گے، لیکن آپ کا خادِم شادمان ہوگا۔ میرے مُخالف رُسوائی سے مُلبّس ہوں گے، اَور شرمندگی کو جُبّہ کی طرح اوڑھے رہیں گے۔ میں اَپنے مُنہ سے یَاہوِہ کی بڑی تعریف کروں گا؛ اَور بڑے اِجتماع میں اُن کی حَمد کروں گا۔ کیونکہ یَاہوِہ مظلوموں کے داہنے ہاتھ کھڑے رہتے ہیں، تاکہ سزا کا حُکم نافذ کرنے والوں سے اُن کی جان کو بچا سکے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 109

زبور 14:109-31 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

رب اُس کے باپ دادا کی ناانصافی کا لحاظ کرے، اور وہ اُس کی ماں کی خطا بھی درگزر نہ کرے۔ اُن کا بُرا کردار رب کے سامنے رہے، اور وہ اُن کی یاد رُوئے زمین پر سے مٹا ڈالے۔ کیونکہ اُس کو کبھی مہربانی کرنے کا خیال نہ آیا بلکہ وہ مصیبت زدہ، محتاج اور شکستہ دل کا تعاقب کرتا رہا تاکہ اُسے مار ڈالے۔ اُسے لعنت کرنے کا شوق تھا، چنانچہ لعنت اُسی پر آئے! اُسے برکت دینا پسند نہیں تھا، چنانچہ برکت اُس سے دُور رہے۔ اُس نے لعنت چادر کی طرح اوڑھ لی، چنانچہ لعنت پانی کی طرح اُس کے جسم میں اور تیل کی طرح اُس کی ہڈیوں میں سرایت کر جائے۔ وہ کپڑے کی طرح اُس سے لپٹی رہے، پٹکے کی طرح ہمیشہ اُس سے کمربستہ رہے۔ رب میرے مخالفوں کو اور اُنہیں جو میرے خلاف بُری باتیں کرتے ہیں یہی سزا دے۔ لیکن تُو اے رب قادرِ مطلق، اپنے نام کی خاطر میرے ساتھ مہربانی کا سلوک کر۔ مجھے بچا، کیونکہ تیری ہی شفقت تسلی بخش ہے۔ کیونکہ مَیں مصیبت زدہ اور ضرورت مند ہوں۔ میرا دل میرے اندر مجروح ہے۔ شام کے ڈھلتے سائے کی طرح مَیں ختم ہونے والا ہوں۔ مجھے ٹڈی کی طرح جھاڑ کر دُور کر دیا گیا ہے۔ روزہ رکھتے رکھتے میرے گھٹنے ڈگمگانے لگے اور میرا جسم سوکھ گیا ہے۔ مَیں اپنے دشمنوں کے لئے مذاق کا نشانہ بن گیا ہوں۔ مجھے دیکھ کر وہ سر ہلا کر ”توبہ توبہ“ کہتے ہیں۔ اے رب میرے خدا، میری مدد کر! اپنی شفقت کا اظہار کر کے مجھے چھڑا! اُنہیں پتا چلے کہ یہ تیرے ہاتھ سے پیش آیا ہے، کہ تُو رب ہی نے یہ سب کچھ کیا ہے۔ جب وہ لعنت کریں تو مجھے برکت دے! جب وہ میرے خلاف اُٹھیں تو بخش دے کہ شرمندہ ہو جائیں جبکہ تیرا خادم خوش ہو۔ میرے مخالف رُسوائی سے ملبّس ہو جائیں، اُنہیں شرمندگی کی چادر اوڑھنی پڑے۔ مَیں زور سے رب کی ستائش کروں گا، بہتوں کے درمیان اُس کی حمد کروں گا۔ کیونکہ وہ محتاج کے دہنے ہاتھ کھڑا رہتا ہے تاکہ اُسے اُن سے بچائے جو اُسے مجرم ٹھہراتے ہیں۔