YouVersion Logo
تلاش

لوقا 22:3-31

لوقا 22:3-31 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَور پاک رُوح جِسمانی صورت میں کبُوتر کی شکل میں حُضُور پر نازل ہُوا اَور آسمان سے ایک آواز آئی: ”تُو میرا پیارا بیٹا ہے، جِس سے میں مَحَبّت کرتا ہُوں؛ تُم سے میں بہت خُوش ہُوں۔“ جَب حُضُور عیسیٰ نے اَپنا کام شروع کیا تو وہ تقریباً تیس بَرس کے تھے۔ اُنہیں یُوسُفؔ کا بیٹا سمجھا جاتا تھا، جو عیلیؔ کا بیٹا تھا، عیلیؔ متّاتؔ کا، متّاتؔ لاوی کا، لاوی ملکیؔ کا، ملکیؔ ینّایٔی کا اَور ینّایٔی یُوسُفؔ کا بیٹا تھا، یُوسُفؔ مَتِّتیاہؔ کا، مَتِّتیاہؔ عامُوسؔ کا، عامُوسؔ ناحُومؔ کا، ناحُومؔ اِیسلیؔ کا، اِیسلیؔ نُوگہَؔ کا بیٹا تھا، اَور نُوگہَؔ ماعتؔ کا، ماعتؔ مَتِّتیاہؔ کا، مَتِّتیاہؔ شِمعیؔ کا، شِمعیؔ یوسیخؔ کا، یوسیخؔ یوداہؔ کا بیٹا تھا، یوداہؔ یُونانؔ کا، یُونانؔ ریساؔ کا، ریساؔ زرّبابِلؔ کا، زرّبابِلؔ سیالتی ایلؔ کا، اَور سیالتی ایلؔ نیریؔ کا، نیریؔ ملکیؔ کا، ملکیؔ ادّیؔ کا، ادّیؔ قوسامؔ کا، قوسامؔ اِلمودامؔ کا، اِلمودامؔ عیرؔ کا بیٹا تھا، عیرؔ یشُوعؔ کا، یشُوعؔ الِیعزرؔ کا، الِیعزرؔ یوریمؔ کا، یوریمؔ متّاتؔ کا، اَور متّاتؔ لاوی کا بیٹا تھا، لاوی شمعُونؔ کا، شمعُونؔ یہُوداؔہ کا، یہُوداؔہ یُوسُفؔ کا، یُوسُفؔ یُونامؔ کا، اَور یُونامؔ اِلیاقیؔم کا بیٹا تھا، اِلیاقیؔم میلیؔا کا، میلیؔا منّاہؔ کا، منّاہؔ متتّاہؔ کا، متتّاہؔ ناتنؔ کا، ناتنؔ داؤؔد کا بیٹا تھا،

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں لوقا 3

لوقا 22:3-31 کِتابِ مُقادّس (URD)

اور رُوحُ القُدس جِسمانی صُورت میں کبُوتر کی مانِند اُس پر نازِل ہُؤا اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بیٹا ہے۔ تُجھ سے مَیں خُوش ہُوں۔ جب یِسُوعؔ خُود تعلِیم دینے لگا قرِیباً تِیس برس کا تھا اور (جَیسا کہ سمجھا جاتا تھا) یُوسفؔ کا بیٹا تھا اور وہ عیلی کا۔ اور وہ متّات کا اور وہ لاوؔی کا اور وہ ملکی کا اور وہ ینّا کا اور وہ یُوسفؔ کا۔ اور وہ مَتّتِیاؔہ کا اور وہ عامُوؔس کا اور وہ ناحُوؔم کا اور وہ اسلیاؔہ کا اور وہ نوگہ کا۔ اور وہ ماؔعَت کا اور وہ مَتّتیاؔہ کا اور وہ شِمعی کا اور وہ یوسیخ کا اور وہ یوداؔہ کا۔ اور وہ یُوحنّا کا اور وہ ریسا کا اور وہ زرُبّابِل کا اور وہ سیالتی ایل کا اور وہ نیرؔی کا۔ اور وہ ملکی کا اور وہ اَدّی کا اور وہ قوساؔم کا اور وہ اِلموداؔم کا اور وہ عیر کا۔ اور وہ یشُوؔع کا اور وہ الِیعزر کا اور وہ یورِؔیم کا اور وہ متّات کا اور وہ لاوؔی کا۔ اور وہ شمعُوؔن کا اور وہ یہُوداؔہ کا اور وہ یُوسفؔ کا اور وہ یوؔنان کا اور وہ الیاؔقِیم کا۔ اور وہ ملےؔآہ کا اور وہ مِنّاہ کا اور وہ متَّتاہ کا اور وہ ناتن کا اور وہ داؤُد کا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں لوقا 3