اَور پاک رُوح جِسمانی صورت میں کبُوتر کی شکل میں حُضُور پر نازل ہُوا اَور آسمان سے ایک آواز آئی: ”تُو میرا پیارا بیٹا ہے، جِس سے میں مَحَبّت کرتا ہُوں؛ تُم سے میں بہت خُوش ہُوں۔“ جَب یِسوعؔ نے اَپنا کام شروع کیا تو وہ تقریباً تیس بَرس کے تھے۔ اُنہیں یُوسیفؔ کا بیٹا سمجھا جاتا تھا، جو عیلیؔ کا بیٹا تھا، عیلیؔ متّاتؔ کا، متّاتؔ لیوی کا، لیوی ملکیؔ کا، ملکیؔ ینّایٔی کا اَور ینّایٔی یُوسیفؔ کا بیٹا تھا، یُوسیفؔ مَتِّتیاہؔ کا، مَتِّتیاہؔ عامُوسؔ کا، عامُوسؔ ناحُومؔ کا، ناحُومؔ اِیسلیؔ کا، اِیسلیؔ نُوگہَؔ کا بیٹا تھا، اَور نُوگہَؔ ماعتؔ کا، ماعتؔ مَتِّتیاہؔ کا، مَتِّتیاہؔ شِمعیؔ کا، شِمعیؔ یوسیخؔ کا، یوسیخؔ یوداہؔ کا بیٹا تھا، یوداہؔ یُونانؔ کا، یُونانؔ ریساؔ کا، ریساؔ زرُبّابِیل کا، زرُبّابِیل شیالتی ایل کا، اَور شیالتی ایل نیریؔ کا، نیریؔ ملکیؔ کا، ملکیؔ ادّیؔ کا، ادّیؔ قوسامؔ کا، قوسامؔ اِلمودامؔ کا، اِلمودامؔ عیرؔ کا بیٹا تھا، عیرؔ یہوشُعؔ کا، یہوشُعؔ الیعزرؔ کا، الیعزرؔ یوریمؔ کا، یوریمؔ متّاتؔ کا، اَور متّاتؔ لیوی کا بیٹا تھا، لیوی شمعُونؔ کا، شمعُونؔ یہُوداہؔ کا، یہُوداہؔ یُوسیفؔ کا، یُوسیفؔ یُونامؔ کا، اَور یُونامؔ اِلیاقیؔم کا بیٹا تھا، اِلیاقیؔم میلیؔا کا، میلیؔا منّاہؔ کا، منّاہؔ متتّاہؔ کا، متتّاہؔ ناتنؔ کا، ناتنؔ داویؔد کا بیٹا تھا،
پڑھیں لُوقا 3
سنیں لُوقا 3
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: لُوقا 22:3-31
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos