نوحہ 1:3-20

نوحہ 1:3-20 کِتابِ مُقادّس (URD)

مَیں ہی وہ شخص ہُوں جِس نے اُس کے غضب کے عصا سے دُکھ پایا۔ وہ میرا رہبر ہُؤا اور مُجھے رَوشنی میں نہیں بلکہ تارِیکی میں چلایا۔ یقِیناً اُس کا ہاتھ دِن بھر میری مُخالفت کرتا رہا۔ اُس نے میرا گوشت اور چمڑا خُشک کر دِیا اور میری ہڈِّیاں توڑ ڈالِیں۔ اُس نے میرے اِردگِرد دِیوار کھینچی اور مُجھے تلخی و مشقّت سے گھیر لِیا۔ اُس نے مُجھے مُدّتِ دراز کے مُردوں کی مانِند تارِیک مکانوں میں رکھّا۔ اُس نے میرے گِرد اِحاطہ بنا دِیا کہ مَیں باہر نہیں نِکل سکتا اُس نے میری زنجِیر بھاری کر دی بلکہ جب مَیں پُکارتا اور دُہائی دیتا ہُوں تو وہ میری فریاد نہیں سُنتا اُس نے تراشے ہُوئے پتّھروں سے میرے راستے بند کر دِئے۔ اُس نے میری راہیں ٹیڑھی کر دِیں۔ وہ میرے لِئے گھات میں بَیٹھا ہُؤا رِیچھ اور کمِین گاہ کا شیرِ بَبر ہے۔ اُس نے میری راہیں کج کر دِیں اور مُجھے ریزہ ریزہ کر کے برباد کر دیا اُس نے اپنی کمان کھینچی اور مُجھے اپنے تِیروں کا نِشانہ بنایا۔ اُس نے اپنے ترکش کے تِیروں سے میرے گُردوں کو چھید ڈالا۔ مَیں اپنے سب لوگوں کے لِئے مضحکہ اور دِن بھر اُن کا راگ ہُوں اُس نے مُجھے تلخی سے بھر دِیا اور ناگدَونے سے مدہوش کِیا۔ اُس نے سنگریزوں سے میرے دانت توڑے اور مُجھے خاکِستر میں لِٹایا۔ تُو نے میری جان کو سلامتی سے دُور کر دِیا۔ مَیں خُوش حالی کو بُھول گیا۔ اور مَیں نے کہا مَیں ناتوان ہُؤا اور خُداوند سے میری اُمّید جاتی رہی۔ میرے دُکھ کا خیال کر۔ میری مُصِیبت یعنی تلخی اور ناگدَونے کو یاد کر۔ اِن باتوں کی یاد سے میری جان مُجھ مَیں بیتاب ہے۔

نوحہ 1:3-20 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

مَیں ہی وہ شخص ہُوں جِس نے یَاہوِہ کے غضب کے عصا سے مُصیبت اُٹھائی۔ اُنہُوں نے مُجھے نکال باہر کیا اَور رَوشنی کی بجائے تاریکی میں چلایا؛ یقیناً اُن کا ہاتھ دِن بھر اَور بار بار میرے ہی خِلاف اٹھتا رہاہے۔ اُنہُوں نے میری جلد اَور میرے جِسم کو خشک کر دیا اَور میری ہڈّیاں توڑ ڈالیں۔ اُنہُوں نے میرا محاصرہ کرکے مُجھے تلخی اَور مشقّت سے گھیرلیا ہے۔ اُنہُوں نے مُجھے بڑی مُدّت سے مَرے ہُوئے لوگوں کی طرح تاریکی میں بسایا ہے۔ اُنہُوں نے میرے چاروں طرف فصیل کھڑی کر دی تاکہ میں بچ نہ نکلوں؛ اَور مُجھے بھاری زنجیروں میں جکڑ دیا۔ بَلکہ جَب مَیں پُکارتا اَور دہائی دیتا ہُوں، تو بھی وہ میری فریاد نہیں سُنتے۔ اُنہُوں نے تراشے ہُوئے پتّھروں سے میرا راستہ روک رکھا ہے؛ اَور میری راہیں ٹیڑھی کر دی ہیں۔ گھات میں بیٹھے ہُوئے ریچھ، اَور چھُپے ہُوئے شیر کی طرح، اُنہُوں نے مُجھے راہ سے گھسیٹا اَور میری دھجّیاں اُڑا دیں اَور بے سہارا چھوڑ دیا۔ اُنہُوں نے اَپنی کمان کھینچ کر مُجھے اَپنے تیروں کا نِشانہ بنایا۔ اُنہُوں نے اَپنے ترکش کے تیروں سے میرے گُردے چھید ڈالے مَیں اَپنے سَب لوگوں کے لیٔے مذاق بَن گیا ہُوں؛ اَور وہ مُجھے تنگ کرنے کے لیٔے دِن بھر گاتے ہیں۔ اُنہُوں نے مُجھے کڑوے ساگ پات سے بھر دیا اَور پِت سے مدہوش کر ڈالا۔ اُنہُوں نے کنکریوں سے میرے دانت توڑ ڈالے؛ اَور مُجھے خاک میں مِلا دیا۔ میرا سکون چھین لیا گیا؛ اَور مَیں بھُول گیا کہ خُوشحالی کیا ہوتی ہے۔ اِس لیٔے مَیں کہتا ہُوں، ”مَیں ناتواں ہو گیا اَورجو اُمّید مَیں نے یَاہوِہ سے کی تھی وہ ٹوٹ گئی۔“ مُجھے اَپنی اَذیّت اَور آوارگی، اَور تلخی اَور پِت یاد آتی ہے۔ مُجھے وہ اَچھّی طرح یاد ہیں، اِسی لیٔے میری جان اُداس رہتی ہے۔

نوحہ 1:3-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

ہائے، مجھے کتنا دُکھ اُٹھانا پڑا! اور یہ سب کچھ اِس لئے ہو رہا ہے کہ رب کا غضب مجھ پر نازل ہوا ہے، اُسی کی لاٹھی مجھے تربیت دے رہی ہے۔ اُس نے مجھے ہانک ہانک کر تاریکی میں چلنے دیا، کہیں بھی روشنی نظر نہیں آئی۔ روزانہ وہ بار بار اپنا ہاتھ میرے خلاف اُٹھاتا رہتا ہے۔ اُس نے میرے جسم اور جِلد کو سڑنے دیا، میری ہڈیوں کو توڑ ڈالا۔ مجھے گھیر کر اُس نے زہر اور سخت مصیبت کی دیوار میرے ارد گرد کھڑی کر دی۔ اُس نے مجھے تاریکی میں بسایا۔ اب مَیں اُن کی مانند ہوں جو بڑی دیر سے قبر میں پڑے ہیں۔ اُس نے مجھے پیتل کی بھاری زنجیروں میں جکڑ کر میرے ارد گرد ایسی دیواریں کھڑی کیں جن سے مَیں نکل نہیں سکتا۔ خواہ مَیں مدد کے لئے کتنی چیخیں کیوں نہ ماروں وہ میری التجائیں اپنے حضور پہنچنے نہیں دیتا۔ جہاں بھی مَیں چلنا چاہوں وہاں اُس نے تراشے پتھروں کی مضبوط دیوار سے مجھے روک لیا۔ میرے تمام راستے بھول بُھلیاں بن گئے ہیں۔ اللہ ریچھ کی طرح میری گھات میں بیٹھ گیا، شیرببر کی طرح میری تاک لگائے چھپ گیا۔ اُس نے مجھے صحیح راستے سے بھٹکا دیا، پھر مجھے پھاڑ کر بےسہارا چھوڑ دیا۔ اپنی کمان کو تان کر اُس نے مجھے اپنے تیروں کا نشانہ بنایا۔ اُس کے تیروں نے میرے گُردوں کو چیر ڈالا۔ مَیں اپنی پوری قوم کے لئے مذاق کا نشانہ بن گیا ہوں۔ وہ پورے دن اپنے گیتوں میں مجھے لعن طعن کرتے ہیں۔ اللہ نے مجھے کڑوے زہر سے سیر کیا، مجھے ناگوار تلخی کا پیالہ پلایا۔ اُس نے میرے دانتوں کو بجری چبانے دی، مجھے کچل کر خاک میں ملا دیا۔ میری جان سے سکون چھین لیا گیا، اب مَیں خوش حالی کا مزہ بھول ہی گیا ہوں۔ چنانچہ مَیں بولا، ”میری شان اور رب پر سے میری اُمید جاتی رہی ہے۔“ میری تکلیف دہ اور بےوطن حالت کا خیال کڑوے زہر کی مانند ہے۔ توبھی میری جان کو اُس کی یاد آتی رہتی ہے، سوچتے سوچتے وہ میرے اندر دب جاتی ہے۔