مَیں ہی وہ شخص ہُوں جِس نے یَاہوِہ کے غضب کے عصا سے مُصیبت اُٹھائی۔ اُنہُوں نے مُجھے نکال باہر کیا اَور رَوشنی کی بجائے تاریکی میں چلایا؛ یقیناً اُن کا ہاتھ دِن بھر اَور بار بار میرے ہی خِلاف اٹھتا رہاہے۔ اُنہُوں نے میری جلد اَور میرے جِسم کو خشک کر دیا اَور میری ہڈّیاں توڑ ڈالیں۔ اُنہُوں نے میرا محاصرہ کرکے مُجھے تلخی اَور مشقّت سے گھیرلیا ہے۔ اُنہُوں نے مُجھے بڑی مُدّت سے مَرے ہُوئے لوگوں کی طرح تاریکی میں بسایا ہے۔ اُنہُوں نے میرے چاروں طرف فصیل کھڑی کر دی تاکہ میں بچ نہ نکلوں؛ اَور مُجھے بھاری زنجیروں میں جکڑ دیا۔ بَلکہ جَب مَیں پُکارتا اَور دہائی دیتا ہُوں، تو بھی وہ میری فریاد نہیں سُنتے۔ اُنہُوں نے تراشے ہُوئے پتّھروں سے میرا راستہ روک رکھا ہے؛ اَور میری راہیں ٹیڑھی کر دی ہیں۔ گھات میں بیٹھے ہُوئے ریچھ، اَور چھُپے ہُوئے شیر کی طرح، اُنہُوں نے مُجھے راہ سے گھسیٹا اَور میری دھجّیاں اُڑا دیں اَور بے سہارا چھوڑ دیا۔ اُنہُوں نے اَپنی کمان کھینچ کر مُجھے اَپنے تیروں کا نِشانہ بنایا۔ اُنہُوں نے اَپنے ترکش کے تیروں سے میرے گُردے چھید ڈالے مَیں اَپنے سَب لوگوں کے لیٔے مذاق بَن گیا ہُوں؛ اَور وہ مُجھے تنگ کرنے کے لیٔے دِن بھر گاتے ہیں۔ اُنہُوں نے مُجھے کڑوے ساگ پات سے بھر دیا اَور پِت سے مدہوش کر ڈالا۔ اُنہُوں نے کنکریوں سے میرے دانت توڑ ڈالے؛ اَور مُجھے خاک میں مِلا دیا۔ میرا سکون چھین لیا گیا؛ اَور مَیں بھُول گیا کہ خُوشحالی کیا ہوتی ہے۔ اِس لیٔے مَیں کہتا ہُوں، ”مَیں ناتواں ہو گیا اَورجو اُمّید مَیں نے یَاہوِہ سے کی تھی وہ ٹوٹ گئی۔“ مُجھے اَپنی اَذیّت اَور آوارگی، اَور تلخی اَور پِت یاد آتی ہے۔ مُجھے وہ اَچھّی طرح یاد ہیں، اِسی لیٔے میری جان اُداس رہتی ہے۔
پڑھیں نوحہ 3
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: نوحہ 1:3-20
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos