ایوب 39:38-41
ایوب 39:38-41 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”کیا تُم شیرنی کے لیٔے شِکار مارتے ہو، اَور شیروں کی بھُوک مٹاتے ہو جَب وہ اَپنی ماندوں میں دبک کر بیٹھتے ہیں، یا گنُجان جھاڑیوں میں گھات لگا کر بیٹھتے ہیں؟ پہاڑی کوّے کے لیٔے غِذا کون مُہیّا کرتا ہے، جَب اُس کے بچّے خُدا سے فریاد کرتے، اَور خُوراک کے بغیر اُڑتے پھرتے ہیں؟
ایوب 39:38-41 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیا تُو ہی شیرنی کے لئے شکار کرتا یا شیروں کو سیر کرتا ہے جب وہ اپنی چھپنے کی جگہوں میں دبک جائیں یا گنجان جنگل میں کہیں تاک لگائے بیٹھے ہوں؟ کون کوّے کو خوراک مہیا کرتا ہے جب اُس کے بچے بھوک کے باعث اللہ کو آواز دیں اور مارے مارے پھریں؟
ایوب 39:38-41 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیا تُو شیرنی کے لِئے شِکار مار دے گا یا بَبر کے بچّوں کو آسُودہ کر دے گا جب وہ اپنی ماندوں میں بَیٹھے ہوں اور گھات لگائے آڑ میں دبکے ہوں؟ پہاڑی کوّے کے لِئے کَون خُوراک مُہیّا کرتا ہے جب اُس کے بچّے خُدا سے فریاد کرتے اور خُوراک نہ مِلنے سے اُڑتے پِھرتے ہیں؟