یسعیاہ 13:41-16
یسعیاہ 13:41-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کیونکہ مَیں یَاہوِہ، تیرا خُدا ہُوں، جو تیرا داہنا ہاتھ تھامتا ہے اَور تُجھ سے کہتاہے، ڈر مت؛ مَیں تیری مدد کروں گا۔ اَے کیڑے یعقوب ڈر مت، اَور اَے چُھوٹی سِی جماعت اِسرائیل ڈر مت، کیونکہ مَیں خُود ہی تیری مدد کروں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں تیرا نَجات دِہندہ جو اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔ دیکھ، مَیں تُجھے ایک نیا تیز اَور دندانہ دار گاہنے کا اوزار بناؤں گا۔ تُو پہاڑوں کو کُوٹ کر ریزہ ریزہ کرےگا، اَور پہاڑیوں کو بھُوسے کی مانند بنادے گا۔ تُو اُنہیں پھٹکے گا اَور ایک تُند ہَوا اُنہیں اُڑا لے جائے گی، اَور بگُولہ اُنہیں تِتّر بِتّر کر دے گا۔ لیکن تُو یَاہوِہ میں شادمان ہوگا اَور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرےگا۔
یسعیاہ 13:41-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ مَیں رب تیرا خدا ہوں۔ مَیں تیرے دہنے ہاتھ کو پکڑ کر تجھے بتاتا ہوں، ’مت ڈرنا، مَیں ہی تیری مدد کرتا ہوں۔‘ اے کیڑے یعقوب مت ڈر، اے چھوٹی قوم اسرائیل خوف مت کھا۔ کیونکہ مَیں ہی تیری مدد کروں گا، اور جو عوضانہ دے کر تجھے چھڑا رہا ہے وہ اسرائیل کا قدوس ہے۔“ یہ ہے رب کا فرمان۔ ”میرے ہاتھ سے تُو گاہنے کا نیا اور متعدد تیز نوکیں رکھنے والا آلہ بنے گا۔ تب تُو پہاڑوں کو گاہ کر ریزہ ریزہ کر دے گا، اور پہاڑیاں بھوسے کی مانند ہو جائیں گی۔ تُو اُنہیں اُچھال اُچھال کر اُڑائے گا تو ہَوا اُنہیں لے جائے گی، آندھی اُنہیں دُور تک بکھیر دے گی۔ لیکن تُو رب کی خوشی منائے گا اور اسرائیل کے قدوس پر فخر کرے گا۔
یسعیاہ 13:41-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا تیرا دہنا ہاتھ پکڑ کر کہُوں گا مت ڈر۔ مَیں تیری مدد کرُوں گا۔ ہِراسان نہ ہو اَے کِیڑے یعقُوبؔ! اَے اِسرائیل کی قلِیل جماعت! مَیں تیری مدد کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے ہاں مَیں جو اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔ دیکھ مَیں تُجھے گہائی کا نیا اور تیز دندانہ دار آلہ بناؤُں گا۔ تُو پہاڑوں کو کُوٹے گا اور اُن کو ریزہ ریزہ کرے گا اور ٹِیلوں کو بُھوسے کی مانِند بنائے گا۔ تُو اُن کو اُسائے گا اور ہوا اُن کو اُڑا لے جائے گی اور گِردباد اُن کو تِتّربِتّر کرے گا پر تُو خُداوند سے شادمان ہو گا اور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرے گا۔