یَشعیاہ 13:41-16

یَشعیاہ 13:41-16 UCV

کیونکہ مَیں یَاہوِہ، تیرا خُدا ہُوں، جو تیرا داہنا ہاتھ تھامتا ہے اَور تُجھ سے کہتاہے، ڈر مت؛ مَیں تیری مدد کروں گا۔ اَے کیڑے یعقوب ڈر مت، اَور اَے چُھوٹی سِی جماعت اِسرائیل ڈر مت، کیونکہ مَیں خُود ہی تیری مدد کروں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں تیرا نَجات دِہندہ جو اِسرائیل کے قُدُّوس ہیں۔ دیکھ، مَیں تُجھے ایک نیا تیز اَور دندانہ دار گاہنے کا اوزار بناؤں گا۔ تُو پہاڑوں کو کُوٹ کر ریزہ ریزہ کرےگا، اَور پہاڑیوں کو بھُوسے کی مانند بنادے گا۔ تُو اُنہیں پھٹکے گا اَور ایک تُند ہَوا اُنہیں اُڑا لے جائے گی، اَور بگُولہ اُنہیں تِتّر بِتّر کر دے گا۔ لیکن تُو یَاہوِہ میں شادمان ہوگا اَور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرےگا۔