اعمال 23:14-28
اعمال 23:14-28 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور اُنہوں نے ہر ایک کلِیسیا میں اُن کے لِئے بزُرگوں کو مُقرّر کِیا اور روزہ سے دُعا کر کے اُنہیں خُداوند کے سپُرد کِیا جِس پر وہ اِیمان لائے تھے۔ اور پِسِدؔیہ میں سے ہوتے ہُوئے پمفِیلیہ میں پُہنچے۔ اور پِرؔگہ میں کلام سُنا کر اتلّیہ کو گئے۔ اور وہاں سے جہاز پر اُس انطاکِیہ میں آئے جہاں اُس کام کے لِئے جو اُنہوں نے اب پُورا کِیا خُدا کے فضل کے سپُرد کِئے گئے تھے۔ وہاں پُہنچ کر اُنہوں نے کلِیسیا کو جمع کِیا اور اُن کے سامنے بیان کِیا کہ خُدا نے ہماری معرفت کیا کُچھ کِیا اور یہ کہ اُس نے غَیر قَوموں کے لِئے اِیمان کا دروازہ کھول دِیا۔ اور وہ شاگِردوں کے پاس مُدّت تک رہے۔
اعمال 23:14-28 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ نے ہر جماعت میں اُن کے لیٔے بُزرگ مُقرّر کیٔے اَور روزہ رکھ کر دعائیں کیں، اَور اُنہیں خُداوؔند کے سُپرد کیا، جِس پر وہ ایمان لایٔے تھے۔ پھر وہ پِسدِیہؔ سے ہوتے ہویٔے پَمفِیلہ کے علاقہ میں آئے اَور جَب پِرگہؔ میں خُوشخبری سُنا چُکے تو اتّلیہؔ کی طرف چلے گیٔے۔ وہاں سے جہاز پر سوار ہوکر واپس انطاکِیہؔ گیٔے جہاں اُنہیں اُس خدمت کے لیٔے جو اُنہُوں نے اَب پُوری کرلی تھی خُدا کے فضل کے سُپرد کیا گیا تھا۔ انطاکِیہؔ پہُنچ کر اُنہُوں نے جماعت کو جمع کیا اَورجو کچھ خُدا نے اُن کے ذریعہ کیا تھا اُسے اُن کے سامنے بَیان کیا اَور یہاں تک کہ خُدا نے کِس طرح غَیریہُودیوں کے لیٔے بھی ایمان کا دروازہ کھول دیا۔ اَور وہ وہاں شاگردوں کے پاس کافی عرصہ تک مُقیم رہے۔
اعمال 23:14-28 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پولس اور برنباس نے ہر جماعت میں بزرگ بھی مقرر کئے۔ اُنہوں نے روزے رکھ کر دعا کی اور اُنہیں اُس خداوند کے سپرد کیا جس پر وہ ایمان لائے تھے۔ یوں پسدیہ کے علاقے میں سے سفر کرتے کرتے وہ پمفیلیہ پہنچے۔ اُنہوں نے پرگہ میں کلامِ مُقدّس سنایا اور پھر اُتر کر اتلیہ پہنچے۔ وہاں سے وہ جہاز میں بیٹھ کر شام کے شہر انطاکیہ کے لئے روانہ ہوئے، اُس شہر کے لئے جہاں ایمان داروں نے اُنہیں اِس تبلیغی سفر کے لئے اللہ کے فضل کے سپرد کیا تھا۔ یوں اُنہوں نے اپنی اِس خدمت کو پورا کیا۔ انطاکیہ پہنچ کر اُنہوں نے ایمان داروں کو جمع کر کے اُن تمام کاموں کا بیان کیا جو اللہ نے اُن کے وسیلے سے کئے تھے۔ ساتھ ساتھ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اللہ نے کس طرح غیریہودیوں کے لئے بھی ایمان کا دروازہ کھول دیا ہے۔ اور وہ کافی دیر تک وہاں کے شاگردوں کے پاس ٹھہرے رہے۔