اعمال 23:14-28

اعمال 23:14-28 UCV

پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ نے ہر جماعت میں اُن کے لیٔے بُزرگ مُقرّر کیٔے اَور روزہ رکھ کر دعائیں کیں، اَور اُنہیں خُداوؔند کے سُپرد کیا، جِس پر وہ ایمان لایٔے تھے۔ پھر وہ پِسدِیہؔ سے ہوتے ہویٔے پَمفِیلہ کے علاقہ میں آئے اَور جَب پِرگہؔ میں خُوشخبری سُنا چُکے تو اتّلیہؔ کی طرف چلے گیٔے۔ وہاں سے جہاز پر سوار ہوکر واپس انطاکِیہؔ گیٔے جہاں اُنہیں اُس خدمت کے لیٔے جو اُنہُوں نے اَب پُوری کرلی تھی خُدا کے فضل کے سُپرد کیا گیا تھا۔ انطاکِیہؔ پہُنچ کر اُنہُوں نے جماعت کو جمع کیا اَورجو کچھ خُدا نے اُن کے ذریعہ کیا تھا اُسے اُن کے سامنے بَیان کیا اَور یہاں تک کہ خُدا نے کِس طرح غَیریہُودیوں کے لیٔے بھی ایمان کا دروازہ کھول دیا۔ اَور وہ وہاں شاگردوں کے پاس کافی عرصہ تک مُقیم رہے۔