۲-توارِیخ 10:22-12
۲-توارِیخ 10:22-12 کِتابِ مُقادّس (URD)
جب اخزیاؔہ کی ماں عتلیاؔہ نے دیکھا کہ اُس کا بیٹا مَر گیا تو اُس نے اُٹھ کر یہُوداؔہ کے گھرانے کی ساری شاہی نسل کو نابُود کر دِیا۔ لیکن بادشاہ کی بیٹی یہُوسبعت اخزیاؔہ کے بیٹے یُوآؔس کو بادشاہ کے بیٹوں کے بِیچ سے جو قتل کِئے گئے چُرا لے گئی اور اُسے اور اُس کی دایہ کو بِستروں کی کوٹھری میں رکھّا۔ سو یہُوراؔم بادشاہ کی بیٹی یہُویدؔع کاہِن کی بِیوی یہُوسبعت نے (چُونکہ وہ اخزیاؔہ کی بہن تھی) اُسے عتلیاؔہ سے اَیسا چِھپایا کہ وہ اُسے قتل کرنے نہ پائی۔ اور وہ اُن کے پاس خُدا کی ہَیکل میں چھ برس تک چِھپا رہا اور عتلیاؔہ مُلک پر حُکُومت کرتی رہی۔
۲-توارِیخ 10:22-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جَب احزیاہؔ کی ماں عتلیاہؔ کو مَعلُوم ہُوا کہ اُس کے بیٹے کی موت ہو چُکی ہے تو اُس نے جا کر بنی یہُوداہؔ کے شاہی گھرانے کے تمام لوگوں کو ہلاک کر ڈالا۔ لیکن یہُورامؔ بادشاہ کی بیٹی یہوشیبعؔ نے احزیاہؔ کے بیٹے یُوآشؔ کو اُن شہزادوں کے درمیان سے جو قتل کئے جانے والے تھے چُرا لیا اَور اُس کو اَور اُس کی دایہ کو خواب گاہ میں رکھا۔ یہوشیبعؔ جو یہُورامؔ بادشاہ کی بیٹی اَور یہویادعؔ کاہِنؔ کی بیوی تھی احزیاہؔ کی بہن تھی۔ اُس نے بچّے کو عتلیاہؔ سے چُھپائے رکھا اَور اِس لیٔے وہ اُسے قتل نہ کر سکی۔ اَور جَب مُلک پر عتلیاہؔ حُکمرانی کر رہی تھی، تو اُس دَوران چھ سال تک یُوآشؔ کو خُدا کے بیت المُقدّس میں چُھپائے رکھّا۔
۲-توارِیخ 10:22-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جب اخزیاہ کی ماں عتلیاہ کو معلوم ہوا کہ میرا بیٹا مر گیا ہے تو وہ یہوداہ کے پورے شاہی خاندان کو قتل کرنے لگی۔ لیکن اخزیاہ کی سگی بہن یہوسبع نے اخزیاہ کے چھوٹے بیٹے یوآس کو چپکے سے اُن شہزادوں میں سے نکال لیا جنہیں قتل کرنا تھا اور اُسے اُس کی دایہ کے ساتھ ایک سٹور میں چھپا دیا جس میں بستر وغیرہ محفوظ رکھے جاتے تھے۔ وہاں وہ عتلیاہ کی گرفت سے محفوظ رہا۔ یہوسبع یہویدع امام کی بیوی تھی۔ بعد میں یوآس کو رب کے گھر میں منتقل کیا گیا جہاں وہ اُن کے ساتھ اُن چھ سالوں کے دوران چھپا رہا جب عتلیاہ ملکہ تھی۔