جب اخزیاؔہ کی ماں عتلیاؔہ نے دیکھا کہ اُس کا بیٹا مَر گیا تو اُس نے اُٹھ کر یہُوداؔہ کے گھرانے کی ساری شاہی نسل کو نابُود کر دِیا۔ لیکن بادشاہ کی بیٹی یہُوسبعت اخزیاؔہ کے بیٹے یُوآؔس کو بادشاہ کے بیٹوں کے بِیچ سے جو قتل کِئے گئے چُرا لے گئی اور اُسے اور اُس کی دایہ کو بِستروں کی کوٹھری میں رکھّا۔ سو یہُوراؔم بادشاہ کی بیٹی یہُویدؔع کاہِن کی بِیوی یہُوسبعت نے (چُونکہ وہ اخزیاؔہ کی بہن تھی) اُسے عتلیاؔہ سے اَیسا چِھپایا کہ وہ اُسے قتل کرنے نہ پائی۔ اور وہ اُن کے پاس خُدا کی ہَیکل میں چھ برس تک چِھپا رہا اور عتلیاؔہ مُلک پر حُکُومت کرتی رہی۔
پڑھیں ۲-توارِیخ 22
سنیں ۲-توارِیخ 22
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: ۲-توارِیخ 10:22-12
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos