جَب احزیاہؔ کی ماں عتلیاہؔ کو مَعلُوم ہُوا کہ اُس کے بیٹے کی موت ہو چُکی ہے تو اُس نے جا کر بنی یہُوداہؔ کے شاہی گھرانے کے تمام لوگوں کو ہلاک کر ڈالا۔ لیکن یہُورامؔ بادشاہ کی بیٹی یہوشیبعؔ نے احزیاہؔ کے بیٹے یُوآشؔ کو اُن شہزادوں کے درمیان سے جو قتل کئے جانے والے تھے چُرا لیا اَور اُس کو اَور اُس کی دایہ کو خواب گاہ میں رکھا۔ یہوشیبعؔ جو یہُورامؔ بادشاہ کی بیٹی اَور یہویادعؔ کاہِنؔ کی بیوی تھی احزیاہؔ کی بہن تھی۔ اُس نے بچّے کو عتلیاہؔ سے چُھپائے رکھا اَور اِس لیٔے وہ اُسے قتل نہ کر سکی۔ اَور جَب مُلک پر عتلیاہؔ حُکمرانی کر رہی تھی، تو اُس دَوران چھ سال تک یُوآشؔ کو خُدا کے بیت المُقدّس میں چُھپائے رکھّا۔
پڑھیں 2 تواریخ 22
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: 2 تواریخ 10:22-12
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos