۱-کُرِنتِھیوں 7:16-9
۱-کُرِنتِھیوں 7:16-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ مَیں اب راہ میں تُم سے مُلاقات کرنا نہیں چاہتا بلکہ مُجھے اُمّید ہے کہ خُداوند نے چاہا تو کُچھ عرصہ تُمہارے پاس رہُوں گا۔ لیکن مَیں عِیدِ پنتِیکُست تک اِفِسُس میں رہُوں گا۔ کیونکہ میرے لِئے ایک وسِیع اور کارآمد دروازہ کُھلا ہے اور مُخالِف بُہت سے ہیں۔
۱-کُرِنتِھیوں 7:16-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میں یہ نہیں چاہتا کہ میری مُلاقات تُم سے راستہ میں ہو؛ اِس لیٔے اگر خُداوؔند کی مرضی ہُوئی، تو میں کچھ عرصہ تمہارے پاس رہُوں گا۔ عیدِ پِنتکُست تک تو میں اِفِسُسؔ میں رہُوں گا، کیونکہ یہاں میرے لیٔے مُنادی کرنے کا ایک وسیع دروازہ کھُلا ہُواہے، حالانکہ مُخالفت کرنے والے بھی بہت ہیں۔
۱-کُرِنتِھیوں 7:16-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں نہیں چاہتا کہ اِس دفعہ مختصر ملاقات کے بعد چلتا بنوں، بلکہ میری خواہش ہے کہ کچھ وقت آپ کے ساتھ گزاروں۔ شرط یہ ہے کہ خداوند مجھے اجازت دے۔ لیکن عیدِ پنتکُست تک مَیں اِفسس میں ہی ٹھہروں گا، کیونکہ یہاں میرے سامنے موثر کام کے لئے ایک بڑا دروازہ کھل گیا ہے اور ساتھ ہی بہت سے مخالف بھی پیدا ہو گئے ہیں۔