YouVersion Logo
تلاش

۱-توارِیخ 43:1-54

۱-توارِیخ 43:1-54 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

یہ وہ بادشاہ ہیں جو اِسرائیلی بادشاہوں سے پیشتر مُلک اِدُوم میں حُکمرانی کی: بَیلعؔ بِن بعورؔ۔ اُس کے شہر کا نام دِنہاباؔ تھا۔ بَیلعؔ کی وفات کے بعد، اُس کی جگہ پر زیراحؔ بِن یُوبابؔ بادشاہ بنا۔ وہ بُضراؔہ کا باشِندہ تھا۔ اَور یُوبابؔ کی وفات کے بعد، حُشامؔ اُس کا جانشین ہُوا۔ جو تیمانیوں کے مُلک کا باشِندہ تھا۔ حُشامؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بِن بِددؔ جِس نے مُوآب کے مُلک میں مِدیانیوں کو شِکست دی تھی بادشاہ بنا۔ اَور اُس کے شہر کا نام عَوِیتؔ تھا۔ ہددؔ کی وفات کے بعد، شَملہؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا جو مَشرِقہؔ کا باشِندہ تھا۔ شَملہؔ کی وفات کے بعد شاؤل اُس کا جانشین ہُوا جو دریائے فراتؔ کے کنارے کے رحوبوتھؔ کا باشِندہ تھا۔ شاؤل کی وفات کے بعد، اُس کی جگہ پر بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ بادشاہ بنا۔ بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بادشاہ بنا۔ اُس کے شہر کا نام پؔاؤُ تھا اَور اُس کی بیوی کا نام مہیطبیلؔ تھا جو مطرِدؔ کی بیٹی اَور میضاہابؔ کی نواسی تھی۔ اِس کے بعد حددؔ کی بھی وفات ہو گئی۔ مُلکِ اِدُوم کے سرداروں کے نام یہ ہیں جو ہددؔ کے بعد حُکمرانی کئے: تِمنؔا، عَلوہؔ، یتیتؔ، اُہلِیبامہؔ، اَیلہ، پِنونؔ، قِنٰز، تیمانؔ، مِبضارؔ، مَگدِایلؔ اَور عِرامؔ۔ یہ سَب مُلکِ اِدُوم کے سرداروں کے نام ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-توارِیخ 1

۱-توارِیخ 43:1-54 کِتابِ مُقادّس (URD)

اور جِن بادشاہوں نے مُلکِ ادُوؔم پر اُس وقت سلطنت کی جب بنی اِسرائیل پر کوئی بادشاہ حُکمران نہ تھا وہ یہ ہیں۔ بالع بِن بعور۔ اُس کے شہر کا نام دِنہاؔبا تھا۔ اور بالع مَر گیا اور یُوباب بِن زارح جو بُصراؔہی تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اور یُوباب مَر گیا اور حشام جو تیمان کے عِلاقہ کا تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اور حشام مَر گیا اور ہدد بِن بِدد جِس نے مِدیانیوں کو موآؔب کے مَیدان میں مارا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام عوِیت تھا۔ اور ہدد مَر گیا اور شملہ جو مسرِؔقہ کا تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اور شملہ مَر گیا اور ساؤُل جو دریایِ فرات کے پاس کے رحوبوؔت کا باشِندہ تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اور ساؤُل مَر گیا اور بعلحناؔن بِن عکبور اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اور بعلحناؔن مَر گیا اور ہدد اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اُس کے شہر کا نام فاعی اور اُس کی بِیوی کا نام مہیطبیل تھا جو مَطرِد بِنت میزاہاؔب کی بیٹی تھی۔ اور ہدد مَر گیا۔ پِھر یہ ادُوؔم کے رئِیس ہُوئے۔ رئِیس تِمنع۔ رئِیس علیاہ۔ رئِیس یتِیت۔ رئِیس اہلِیباؔمہ۔ رئِیس اَیلہ۔ رئِیس فِینوؔن۔ رئِیس قنز۔ رئِیس تیمان۔ رئِیس مِبصار۔ رئِیس مجدِایل۔ رئِیس عِراؔم۔ ادُوؔم کے رئِیس یِہی ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-توارِیخ 1