اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے: بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا۔ اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔ اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔ اُس کی موت پر ہدد بن بِدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت شہر کا تھا۔ اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ شہر کا تھا۔ اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔ اُس کی موت پر بعل حنان بن عکبور۔ اُس کی موت پر ہدد جو فاعُو شہر کا تھا۔ (بیوی کا نام مہیطب ایل بنت مطرِد بنت میزاہاب تھا۔) پھر ہدد مر گیا۔ ادومی قبیلوں کے سردار تِمنع، علیاہ، یتیت، اُہلی بامہ، ایلہ، فینون، قنز، تیمان، مِبصار، مجدی ایل اور عِرام تھے۔ یہی ادوم کے سردار تھے۔
پڑھیں ۱-توارِیخ 1
سنیں ۱-توارِیخ 1
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۱-توارِیخ 43:1-54
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos