YouVersion Logo
تلاش

1 تواریخ 1

1
آدمؔ سے لے کر اَبراہامؔ تک کا شجرہ نَسب
بنی نُوح
1آدمؔ، شیتؔ، انُوشؔ،
2قینانؔ، مہلل ایل، یاردؔ،
3حنوخؔ، متُوسِلحؔ، لمکؔ،
نُوح۔
4بنی نُوح: شِمؔ، حامؔ اَور یافیتؔ۔
یافیتؔ کی نَسل
5بنی یافیتؔ یہ ہیں:
گومرؔ، ماگوگؔ، مِدائی، یاوانؔ، تُوبل، میشکؔ اَور تیِراسؔ تھے۔
6بنی گومرؔ یہ ہیں:
اشکِنازؔ، ریفتؔ اَور توغرمہؔ تھے۔
7بنی یاوانؔ یہ ہیں:
اِلیشہؔ، ترشیشؔ، کِتّیمؔ اَور رودانیم#1‏:7 رودانیم کچھ نُسخوں میں دودانیمؔ لِکھا ہے۔ تھے۔
بنی حامؔ کا شجرہ نَسب
8بنی حامؔ یہ ہیں:
کُوشؔ، مِصر، فُوطؔ اَور کنعانؔ ہُوئے۔
9بنی کُوشؔ یہ ہیں:
سیبا، حَویلہؔ، سبتہؔ، رعماہؔ اَور سبتیکا۔
بنی رعماہؔ:
شیبا اَور دِدانؔ۔
10کُوشؔ نِمرودؔ کا باپ تھا،
نِمرودؔ جو رُوئے زمین پر پہلا زبردست سُورما کے طور پر مشہُور ہُوا۔
11بنی مِصر:
لُودیؔم، عنامیمؔ، لہابیمؔ، نفتوحیؔم، 12فتروسیم، کسلوحیم (جِن سے فلسطینی قوم نکلی) اَور کفتُوری۔
13بنی کنعانؔ
اُس کا پہلوٹھا صیدونؔ پیدا ہُوا اَور حِتّی، 14یبُوسی، امُوری، گِرگاشی، 15حِوّیؔ، عَرکی، سیِنی، 16اَروادیؔ، ضِماریؔ اَور حماتیؔ تھے۔
بنی شِمؔ
17بنی شِمؔ یہ ہیں:
عیلامؔ، اشُور، اَرفاکسَدؔ، لُودؔ اَور ارام تھے۔
اَور بنی ارام یہ ہیں:
عُوضؔ، حُولؔ، گیتھرؔ اَور میشکؔ۔
18اَرفاکسَدؔ شِلحؔ کا باپ تھا،
اَور شِلحؔ عِبرؔ کا باپ تھا۔
19اَور عِبرؔ کے دو بیٹے پیدا ہویٔے:
ایک کا نام پِلِگ#1‏:19 پِلِگ یعنی تقسیم تھا کیونکہ اُن کے ایّام میں دُنیا کے لوگ تمام زبانوں میں تقسیم ہُوئے تھے اَور اُن کے بھایٔی کا نام یُقطانؔ تھا۔
20بنی یُقطانؔ یہ ہیں:
اَلمُودادؔ، شِلفؔ، حَصارمِبیتؔھ، یِراحؔ، 21ہَدورامؔ، اُوزالؔ، دِقلہؔ، 22عُبالؔ یا عیبالؔ، اَبی ماایلؔ، شیبا، 23اوفیرؔ، حَویلہؔ اَور یُوبابؔ پیدا ہویٔے۔ یہ سَب یُقطانؔ کے بیٹے تھے۔
24شِمؔ، اَرفاکسَدؔ، شِلحؔ،
25عِبرؔ، پِلِگ، رِعوؔ،
26سِروگ، ناحوؔر، تیراحؔ،
27اَبرامؔ (یعنی اَبراہامؔ)۔
اَبراہامؔ کا خاندان
28اَبراہامؔ کے بیٹے: اِصحاقؔ اَور اِشمعیل تھے۔
ہاگرؔ سے اَبراہامؔ کی اَولاد
29اُن کی نَسل یہ ہے:
اِشمعیل کا پہلوٹھا نبایوتؔ جو اُس کے بعد، قیدارؔ، ادبیلؔ، مبسامؔ، 30مِشماعؔ، دُومہؔ، مَسّا، حددؔ، تیماؔ 31یطُورؔ، نافیشؔ اَور قِدمہؔ۔
یہ بنی اِشمعیل تھے۔
قِطورہؔ سے اَبراہامؔ کی اَولاد
32اَبراہامؔ کی داشتہ قِطورہؔ کی اَولاد یہ ہیں:
زِمرانؔ، یُقشانؔ، مِدان،
مِدیان، اِشبقؔ اَور شُوعؔح۔
اَور بنی یُقشانؔ سے:
شیبا اَور دِدانؔ۔
33اَور بنی مِدیان یہ ہیں:
عیفاہؔ، عِفرؔ، حنوخؔ، اَبیداعؔ اَور اِلدعؔح تھے۔
یہ سَب قِطورہؔ کی اَولاد تھے۔
سارہؔ سے اَبراہامؔ کی اَولاد
34اَبراہامؔ اِصحاقؔ کے والد تھے۔
بنی اِصحاقؔ:
عیسَوؔ اَور اِسرائیل۔
عیسَوؔ کے بیٹے
35عیسَوؔ کے بیٹے یہ ہیں:
اِلیفزؔ، رِعوایلؔ، یعُوسؔ، یعلامؔ اَور قورحؔ۔
36بنی اِلیفزؔ:
تیمانؔ، اومرؔ، ضیفوؔ، گعتامؔ اَور قِنٰز؛
تِمنع سے عمالیقؔ۔
37رِعوایلؔ کے بیٹے یہ ہیں:
ناحات، زیراحؔ، شمّہ اَور مِزّہؔ۔
اِدُوم میں شعِیرؔ کے لوگ
38بنی سِعِیؔر:
لوطانؔ، شوبلؔ، ضِبعونؔ اَور عناہؔ، دیشونؔ، ایضرؔ اَور دیشانؔ۔
39بنی لوطانؔ یہ ہیں:
حَوریؔ اَور ہومامؔ۔ لوطانؔ کی ایک بہن بھی تھی جِس کا نام تِمنؔا تھا۔
40بنی شوبلؔ یہ ہیں:
علوانؔ، مناحاتؔ، عیبالؔ، شِفوؔ اَور اونامؔ۔
بنی ضِبعونؔ یہ ہیں:
ایّہ اَور عنہؔ۔
41عناہؔ کا بیٹا دیشونؔ تھا۔
دیشونؔ کے بیٹے یہ ہیں:
حیمدانؔ، اِشبانؔ، اِترانؔ اَور کِرانؔ۔
42بنی ایضرؔ:
بِلہانؔ، زعوانؔ اَور عقانؔ۔#1‏:42 عقانؔکچھ نُسخوں میں یعقانؔ لِکھا ہے
دیشانؔ#1‏:42 دیشانؔ کچھ نُسخوں میں دیشونؔ لِکھا ہے کے بیٹے یہ ہیں:
عُوضؔ اَور اَرانؔ۔
مُلکِ اِدُوم کے حُکمران
43یہ وہ بادشاہ ہیں جو اِسرائیلی بادشاہوں سے پیشتر مُلک اِدُوم میں حُکمرانی کی:
بَیلعؔ بِن بعورؔ۔ اُس کے شہر کا نام دِنہاباؔ تھا۔
44بَیلعؔ کی وفات کے بعد، اُس کی جگہ پر زیراحؔ بِن یُوبابؔ بادشاہ بنا۔ وہ بُضراؔہ کا باشِندہ تھا۔
45اَور یُوبابؔ کی وفات کے بعد، حُشامؔ اُس کا جانشین ہُوا۔ جو تیمانیوں کے مُلک کا باشِندہ تھا۔
46حُشامؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بِن بِددؔ جِس نے مُوآب کے مُلک میں مِدیانیوں کو شِکست دی تھی بادشاہ بنا۔ اَور اُس کے شہر کا نام عَوِیتؔ تھا۔
47ہددؔ کی وفات کے بعد، شَملہؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا جو مَشرِقہؔ کا باشِندہ تھا۔
48شَملہؔ کی وفات کے بعد شاؤل اُس کا جانشین ہُوا جو دریائے فراتؔ کے کنارے کے رحوبوتھؔ کا باشِندہ تھا۔
49شاؤل کی وفات کے بعد، اُس کی جگہ پر بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ بادشاہ بنا۔
50بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بادشاہ بنا۔ اُس کے شہر کا نام پؔاؤُ تھا اَور اُس کی بیوی کا نام مہیطبیلؔ تھا جو مطرِدؔ کی بیٹی اَور میضاہابؔ کی نواسی تھی۔ 51اِس کے بعد حددؔ کی بھی وفات ہو گئی۔
مُلکِ اِدُوم کے سرداروں کے نام یہ ہیں جو ہددؔ کے بعد حُکمرانی کئے:
تِمنؔا، عَلوہؔ، یتیتؔ، 52اُہلِیبامہؔ، اَیلہ، پِنونؔ، 53قِنٰز، تیمانؔ، مِبضارؔ، 54مَگدِایلؔ اَور عِرامؔ۔
یہ سَب مُلکِ اِدُوم کے سرداروں کے نام ہیں۔

موجودہ انتخاب:

1 تواریخ 1: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in