1 تواریخ 2
2
بنی اِسرائیل
1بنی اِسرائیل یہ تھے: رُوبِنؔ، شمعُونؔ، لیوی، یہُوداہؔ، یِسَّکاؔر اَور زبُولُون، 2دانؔ، یُوسیفؔ، بِنیامین، نفتالی، گادؔ اَور آشیر۔
یہُوداہؔ تا بنی حِضرونؔ
3بنی یہُوداہؔ:
عیرؔ، اَونانؔ اَور شِلحؔ۔ یہ تینوں یہُوداہؔ کی کنعانی بیوی بَت شُوعؔ کے بطن سے پیدا ہُوئے تھے۔
(یہُوداہؔ کا پہلوٹھا عیرؔ یَاہوِہ کی نظر میں بدکار تھا اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُسے مار ڈالا۔)
4اَور یہُوداہؔ کی بہُو تامارؔ سے یہُوداہؔ کے بیٹے پیریزؔ اَور زیراحؔ پیدا ہُوئے۔
یہُوداہؔ کے کل پانچ بیٹے تھے۔
5بنی پیریزؔ:
حِضرونؔ اَور حمُولؔ۔
6بنی زیراحؔ:
زِمریؔ، ایتھانؔ، ہیمانؔ، کال کولؔ اَور داراؔ#2:6 داراؔ چند نُسخوں میں داردعؔ بھی لِکھا ہے۔۔ کُل پانچ بیٹے تھے۔
7بنی کرمی:
عکار،#2:7 عکار یعنی عقانؔ یعنی اِسرائیل کی مُصیبت، جِس نے مخصُوص کی ہُوئی چیزوں میں خیانت کرکے اِسرائیل کے لیٔے مُصیبت پیدا کی تھی۔
8ایتھانؔ کا بیٹا
عزریاہؔ تھا۔
9بنی حِضرونؔ جو اُس سے پیدا ہُوئے:
یرحمئیلؔ، رامؔ اَور کالبؔ۔
رامؔ بِن حِضرونؔ
10رامؔ سے عَمّیندابؔ
اَور عَمّیندابؔ سے نحشونؔ پیدا ہُوئے۔ نحشونؔ بنی یہُوداہؔ کا سردار ہُوا۔
11نحشونؔ سالماؔ یا سَلمونؔ پیدا ہُوئے،
اَور سَلمونؔ سے بُوعزؔ،
12اَور بُوعزؔ سے عوبیدؔ پیدا ہُوا
اَور عوبیدؔ سے یِشائی۔
13بنی یِشائی یہ تھے:
اُس کا پہلوٹھا بیٹا اِلیابؔ؛ دُوسرا بیٹا ابینادابؔ اَور تیسرا بیٹا شِمعاؔ۔ 14چوتھا بیٹا نتنی ایل،
اَور پانچواں بیٹا ردّای، 15چھٹا بیٹا اوضمؔ
اَور ساتواں بیٹا داویؔد۔
16اَور ضرویاہؔ اَور ابیگیلؔ اُن کی بہنیں تھیں۔
اَور ابیشائی، یُوآبؔ اَور عساہیلؔ یہ تینوں ضرویاہؔ کے بیٹے تھے۔
17اَور ابیگیلؔ سے عماساؔ پیدا ہُوا اَور اُس کا باپ یترؔ اِشمعیلی تھا۔
کالبؔ بِن حِضرونؔ
18کالبؔ بِن حِضرونؔ کی بیوی عزُوباہ اَور یریعوتؔ سے یہ فرزند پیدا ہُوئے:
یشرؔ، شوبابؔ اَور اردونؔ۔
19اَور جَب عزُوباہ کی وفات ہو گئی تو کالبؔ نے اِفراتہؔ سے شادی کرلی۔ جِس کے بطن سے حُورؔ پیدا ہُوا۔
20حُورؔ سے اوری پیدا ہُوا اَور اوری سے بصل ایل پیدا ہُوا۔
21اُس کے بعد حِضرونؔ گِلعادؔ کے باپ مکیرؔ کی بیٹی کے پاس گیا جِس سے اُس نے ساٹھ بَرس کی عمر میں بیاہ کیا تھا اَور اُس کے بطن سے سِگُوبؔ پیدا ہُوا۔
22اَور سِگُوبؔ سے یائیرؔ پیدا ہُوا جو گِلعادؔ کے مُلک کے تئیس شہروں پر مُسلّط تھا۔
23(مگر گیشُور اَور ارام نے حوّوت یائیرؔ اَور قناتؔ پر اُس کے گِردونواح کے ساٹھ قصبوں پر قبضہ کر لیا)۔
یہ سَب گِلعادؔ کے باپ مکیرؔ کے بیٹے تھے۔
24اَور حِضرونؔ کے کالبؔ اِفراتہؔ میں مَر جانے کے بعد اُس کی بیوی ابیّاہؔ کے بطن سے اُس کا بیٹا اشہُورؔ پیدا ہُوا جو تقوعؔ کا باپ تھا۔
یرحمئیلؔ بِن حِضرونؔ
25حِضرونؔ کے پہلوٹھے یرحمئیلؔ کے بیٹے:
رامؔ اُس کا پہلوٹھا بیٹا تھا، بُونہؔ، اورنؔ، اوضمؔ اَور اخیاہؔ۔ 26اَور یرحمئیلؔ کی ایک اَور بیوی تھی جِس کا نام عطارہؔ تھا؛ وہ اونامؔ کی ماں تھی۔
27یرحمئیلؔ کے پہلوٹھے رامؔ کے بیٹے:
ماعصؔ، یمینؔ اَور عیقرؔ تھے۔
28اونامؔ کے بیٹے:
شمّائیؔ اَور یدعؔ۔
اَور شمّائیؔ کے بیٹے:
نادابؔ اَور ابیشُورؔ تھے۔ 29ابیشُورؔ کی بیوی کا نام اَبی حائیل تھا، اُس کے بطن سے احبانؔ اَور مولِدؔ پیدا ہُوئے۔
30نادابؔ کے بیٹے:
سِلِدؔ اَور افّائمؔ تھے لیکن سِلِدؔ بے اَولاد مَر گیا۔
31افّائمؔ کا بیٹا:
یَشعیؔ تھا جو شیشانؔ کا باپ تھا اَور شیشانؔ احلائی کا باپ تھا۔
32اَور شمّائیؔ کے بھایٔی یدعؔ کے بیٹے:
یترؔ اَور یُوناتانؔ تھے۔ اَور یترؔ بے اَولاد مَر گیا۔
33یُوناتانؔ کے بیٹے:
پِلیتھ اَور زازاؔ تھے۔
یہ یرحمئیلؔ کے خاندان سے تھے۔
34اَور شیشانؔ کا کویٔی بیٹا نہ تھا، صِرف بیٹیاں تھیں۔
اَور شیشانؔ کا ایک مِصری نوکر تھا جِس کا نام یارحاؔ تھا۔ 35شیشانؔ نے اَپنی بیٹی کو اَپنے نوکر یارحاؔ سے بیاہ دیا اَور اُن کے ہاں عتّئیؔ پیدا ہُوا۔
36اَور عتّئیؔ سے ناتنؔ پیدا ہُوا،
اَور ناتنؔ سے زابادؔ،
37زابادؔ سے اِفلالؔ پیدا ہُوا،
اَور اِفلالؔ سے عوبیدؔ،
38اَور عوبیدؔ سے یہُو پیدا ہُوا،
اَور یہُو سے عزریاہؔ،
39اَور عزریاہؔ سے خلصؔ، پیدا ہُوا
اَور خلصؔ سے ایلعساہؔ،
40اَور ایلعساہؔ سے سِسمائیؔ پیدا ہُوا
اَور سِسمائیؔ سے شلُّومؔ،
41اَور شلُّومؔ سے یقامِیاہؔ پیدا ہُوا
اَور یقامِیاہؔ سے اِلیشمعؔ۔
کالبؔ کی برادری
42اَور یرحمئیلؔ کے بھایٔی کالبؔ کے بیٹے یہ ہیں:
میشاؔ اُس کا پہلوٹھا بیٹا تھا جو زِیفؔ کا باپ تھا،
اَور اُس کا بیٹا مریشہؔ جو حِبرونؔ کا باپ تھا۔
43بنی حِبرونؔ یہ ہیں:
قورحؔ، تپُّوحؔ، رِقمؔ اَور شِمعؔ۔
44اَور شِمعؔ سے رحامؔ پیدا ہُوا
اَور رحامؔ سے یُرقعامؔ۔
رِقمؔ سے شمّائیؔ پیدا ہُوا
45اَور شمّائیؔ سے معونؔ
اَور معونؔ سے بیت ضُورؔ پیدا ہُوا۔
46اَور کالبؔ کی داشتہ عیفاہؔ سے
حارانؔ، موضاؔ اَور گازیز پیدا ہُوئے
اَور حارانؔ سے گازیز۔
47بنی یہدائیؔ یہ ہیں:
رِگیمؔ، یُوتامؔ، گیشنؔ، پِلیتؔ، عیفاہؔ اَور شعفؔ۔
48اَور کالبؔ کی داشتہ معکہؔ
شِبرؔ اَور ترحاناؔ کی ماں تھی۔
49اِس نے مدمنّہؔ کے باپ شعفؔ کو بھی پیدا کیا
اَور مکبینہؔ اَور گِبعؔ کے باپ شیوا کو بھی پیدا کیا۔
اَور کالبؔ کی ایک بیٹی عکسہؔ تھی۔
50یہ سَب بنی کالبؔ تھے۔
اِفراتہؔ کے پہلوٹھے حُورؔ کے بیٹے:
قِریت یعریمؔ کا باپ شوبلؔ۔ 51بیت لحمؔ کا باپ سالماؔ اَور بیت گادِرؔ کا باپ حارِف۔
52اَور قِریت یعریمؔ کے باپ شوبلؔ کی نَسل:
ہاروایحؔ اَور مناحاتؔ کے آدھے لوگ، 53اَور قِریت یعریمؔ کی برادری: یتری، پُوتیؔ، شُماتیؔ اَور مِشراعیؔ۔ اِن ہی سے زَوراہتیوں اَور اِشتاؤلیؔ نکلے ہیں۔
54بنی سالماؔ:
بیت لحمؔ، نطُوفاتی، عطروتؔ بیت یُوآبؔ اَور مناحاتی کے آدھے لوگ اَور زوریتی، 55اَور یعبِیضؔ کے باشِندے مُنشیوں کی برادری: تِرعاتی، شیمیتھائی اَور سُوکاتی۔ یہ وہ قینیؔ ہیں جو ریخابؔ کے گھرانے کے باپ حمّاتؔ کی نَسل سے تھے۔
موجودہ انتخاب:
1 تواریخ 2: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.