YouVersion Logo
تلاش

یَشعیاہ 9

9
1بہرحال جو پریشان حال تھے اُن کی پریشانی جاتی رہے گی۔ ماضی میں اُس نے زبُولُون اَور نفتالی کے زمینی علاقوں کو پست کیا لیکن مُستقبِل میں وہ غَیر قوموں کے صُوبہ گلِیل کو جہاں سے سمُندر کو شاہراہ نکلتی ہے اَور دریائے یردنؔ کے کناروں کے علاقوں کو سرفراز کریں گے۔
2جو لوگ تاریکی میں چل رہے تھے
اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛
اَورجو لوگ موت کی گہری تاریکی کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر
ایک نُور آ چمکا۔
3آپ نے قوم کو بڑھایا
اَور اُن کی خُوشی میں اِضافہ کر دیا؛
وہ تیرے سامنے خُوشی مناتے ہیں
ٹھیک اُسی طرح جَیسے فصل کاٹتے وقت
یا مالِ غنیمت تقسیم کرتے وقت
لوگ خُوشی مناتے ہیں۔
4آپ نے وہ جُوئے توڑ دئیے جو اُن کے اُوپر بوجھ بنے ہُوئے تھے،
اَور وہ سلاخے بھی ہٹا دیں جو اُن کے کندھوں پر تھیں،
اَور وہ عصا بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جِس سے اُن کے اُوپر ظُلم ڈھائے گیٔے،
ٹھیک اُسی طرح جَیسے مِدیان کی شِکست کے دِنوں میں تُونے کیا تھا۔
5ہر جنگجو سپاہی کا جُوتا جو لڑائی میں اِستعمال کیا گیا
اَور ہر وہ لباس جو خُون آلُودہ ہے
جَلایا جائے گا،
اَور آگ کا ایندھن بَن جائے گا۔
6کیونکہ ہمارے لیٔے ایک ولد پیدا ہُواہے،
ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا،
اَور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی۔
اَور وہ عجِیب مُشیر، قادر خُدا،
اَبدیّت کا باپ اَور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا۔
7اُس کی سلطنت کے اِقبال
اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔
وہ داویؔد کے تخت
اَور اُس کی مملکت پر
اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔
اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ
قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔
قادرمُطلق یَاہوِہ#9‏:7 قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔
اِسرائیل کے خِلاف یَاہوِہ کی خفگی
8یَاہوِہ نے یعقوب کے خِلاف پیغام بھیجا ہے؛
اَور وہ اِسرائیل پر نازل ہوگا۔
9تمام لوگ اُسے جانیں گے
یعنی بنی اِفرائیمؔ اَور اہلِ سامریہؔ
جو بڑے تکبُّر
اَور سخت دِلی سے کہتے ہیں۔
10”اینٹیں تو گِر گئی ہیں،
لیکن ہم تراشے ہُوئے پتّھروں سے پھر سے عمارت بنائیں گے؛
اَنجیر کے درخت کاٹے گیٔے
لیکن ہم اُن کی جگہ دیودار کے درخت لگائیں گے۔“
11لیکن یَاہوِہ نے رِضینؔ کے مُخالفوں کو اُن کے خِلاف مُسلّح کیا ہے
اَور اُن کے دُشمنوں کو اُن پر چڑھا لایا ہے۔
12مشرق سے ارامیوں نے اَور مغرب سے فلسطینیوں نے آکر
اِسرائیل کو اَپنا مُنہ پسار کر نگل لیا ہے۔
اِس کے باوُجُود بھی اُن کا قہر ٹل نہیں گیا،
بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔
13پھر بھی لوگ اَپنے مارنے والے کی طرف نہیں لَوٹے،
نہ ہی وہ قادرمُطلق یَاہوِہ کے طالب ہُوئے۔
14اِس لیٔے یَاہوِہ اِسرائیل کا سَر اَور دُم،
اَور کھجور کی شاخ اَور سَرکنڈا، دونوں کو ایک ہی دِن میں کاٹ ڈالے گا؛
15بُزرگ و مُعزّز ہستیاں سَر ہیں،
اَور وہ نبی جو جھُوٹی تعلیم دیتے ہیں، دُم ہیں۔
16اُن لوگوں کے رہنما اُنہیں گُمراہ کرتے ہیں،
اَور جنہیں ہدایت کی گئی وہ بھٹک گیٔے۔
17چنانچہ یَاہوِہ جَوانوں سے خُوش نہ ہوگا،
نہ ہی یتیموں اَور بیواؤں پر رحم کریں گے،
کیونکہ ہر کویٔی بے دین اَور بد کِردار ہے،
اَور ہر مُنہ سے حماقت کی باتیں نکلتی ہیں۔
اِس کے باوُجُود بھی اُس کا قہر ٹل نہیں گیا،
بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔
18یقیناً شرارت آگ کی طرح جَلا دیتی ہے؛
اَور جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں کو بھسم کر ڈالتی ہے۔
وہ جنگل کی گنُجان جھاڑیوں میں آگ لگا دیتی ہے،
اَور وہ دھوئیں کے بادل کی طرح اُوپر اُڑ جاتی ہیں۔
19قادرمُطلق یَاہوِہ کے قہر سے
مُلک جھُلس جائے گا
اَور لوگ آگ کا ایندھن بَن جایٔیں گے؛
اَور کویٔی اَپنے بھایٔی تک کو نہیں بچائے گا۔
20دایئں طرف سے وہ بے تحاشا کھایٔیں گے،
پھر بھی بھُوکے رہیں گے؛
اَور بائیں طرف سے بھی کھایٔیں گے،
لیکن اُن کی بھُوک نہ مٹےگی۔
ہر ایک اَپنے ہی بازو کا گوشت کھائے گا۔
21منشّہ اِفرائیمؔ کو کھاتا ہے اَور اِفرائیمؔ منّسیؔ کو؛
اَور وہ دونوں مِل کر بنی یہُوداہؔ کے مُخالف ہوں گے۔
اِس کے باوُجُود بھی اُس کا قہر ٹلا نہیں،
بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔

موجودہ انتخاب:

یَشعیاہ 9: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in