YouVersion Logo
تلاش

یَشعیاہ 12

12
سِتائش کے نغمہ
1اُس دِن تُم کہو گے:
”یَاہوِہ مَیں آپ کی سِتائش کروں گا
حالانکہ آپ مُجھ سے خفا تھا،
لیکن آپ کا غُصّہ ٹل گیا ہے
اَور آپ نے مُجھے تسلّی دی ہے۔
2یقیناً خُدا میری نَجات ہے؛
میں اُن پر توکّل کروں گا اَور نہ ڈروں گا۔
یَاہوِہ، یَاہوِہ ہی میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہے؛
وہ میری نَجات بنا ہے۔“
3تُم خُوش ہوکر نَجات کے چشموں سے
پانی بھروگے۔
4اُس وقت تُم کہو گے:
”یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ، اُسے اُس کے نام سے پُکارو؛
قوموں میں اُس کے کارناموں کا ذِکر کرو،
اَور اُس کے نام کی بڑائی کا اعلان کرو۔
5یَاہوِہ کی مدح سرائی کرو کیونکہ اُنہُوں نے جلالی کام کئے ہیں؛
یہ ساری دُنیا کو مَعلُوم ہو جائے۔
6اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ،
کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“

موجودہ انتخاب:

یَشعیاہ 12: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in