YouVersion Logo
تلاش

زکریاؔہ 13

13
گُناہ سے پاکیزگی
1اُس دِن داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کے گُناہ اَور ناپاکی صَاف کرنے کے لیٔے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا۔
2قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس روز مَیں مُلک سے سارے بُتوں کا نام مٹا دُوں گا اَور کویٔی پھر اُن کو یاد نہ رکھےگا، مَیں جھُوٹے نبیوں اَور ناپاک رُوح دونوں کو مُلک سے خارج کر دُوں گا۔ 3پھر بھی اگر کویٔی نبُوّت کرےگا تو اُس کے والدین جِن سے وہ پیدا ہُواہے اُس سے کہیں گے، تُو زندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو یَاہوِہ کا نام لے کر جھُوٹ بولتا ہے۔ اَور جَب وہ نبُوّت کرےگا تو اُس کے اَپنے والدین اُسے تلوار سے چھید ڈالیں گے۔
4اُس دِن ہر ایک جھُوٹا نبی نبُوّت کرتے وقت اَپنی اَپنی رُویا سے شرمندہ ہوں گے۔ اَور وہ عوام کو فریب دینے کی غرض سے کمبل والے کپڑے نہ پہنیں گا۔ 5بَلکہ ہر ایک شخص کہے گا، مَیں نبی نہیں، کِسان ہُوں؛ اَور لڑکپن ہی سے کاشتکاری میرا خاندانی پیشہ رہاہے۔ 6اَور اگر کویٔی اُس سے پُوچھے، تمہارے جِسم پر یہ زخم کیسے ہیں؟ تو وہ جَواب دے گا، یہ زخم مُجھے میرے دوستوں کے گھر میں لگے ہیں۔
چرواہے کا قتل اَور بھیڑوں کا مُنتشر ہونا
7اَے تلوار میرے چرواہے کے خِلاف بیدار ہو!
یعنی اُس شخص کے خِلاف جو میرا قریبی رفیق ہے!
یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے،
چرواہے کو قتل کرو،
تاکہ بھیڑیں مُنتشر ہو جایٔیں،
اَور مَیں چُھوٹے بچّوں پر اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا۔
8یَاہوِہ کا فرمان ہے، سارے مُلک میں،
دو تہائی لوگ قتل کئے جایٔیں گے اَور ہلاک ہوں گے؛
پھر بھی ایک تہائی لوگ مُلک میں بچے رہیں گے۔
9اُس ایک تہائی لوگوں کو میں آگ میں ڈال کر
چاندی کی طرح صَاف کروں گا
اَور اُنہیں اَیسے جانچوں گا جَیسے سونے کو جانچا جاتا ہے۔
وہ میرے نام سے دعا کریں گے
اَور مَیں اُنہیں جَواب دُوں گا۔
مَیں کہُوں گا، یہ میری اُمّت ہیں،
اَور وہ کہیں گے، یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔

موجودہ انتخاب:

زکریاؔہ 13: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in