اُس ایک تہائی لوگوں کو میں آگ میں ڈال کر
چاندی کی طرح صَاف کروں گا
اَور اُنہیں اَیسے جانچوں گا جَیسے سونے کو جانچا جاتا ہے۔
وہ میرے نام سے دعا کریں گے
اَور مَیں اُنہیں جَواب دُوں گا۔
مَیں کہُوں گا، یہ میری اُمّت ہیں،
اَور وہ کہیں گے، یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔