YouVersion Logo
تلاش

رُوتؔ 4

4
بُوعزؔ اَور رُوتؔ کا بیاہ
1اِسی دَوران بُوعزؔ شہر کے پھاٹک پر گیا اَور وہاں بیٹھ گیا اَور جَب وہ سرپرست اَور رشتہ دار جِس کا ذِکر اُس نے کیا تھا آ گیا تو بُوعزؔ نے کہا: ”میرے دوست اِدھر آؤ اَور بیٹھ جاؤ۔“ چنانچہ وہ اُدھر جا کر بیٹھ گیا۔
2بُوعزؔ نے شہر کے بُزرگوں میں سے دس لوگوں کو بُلاکر وہاں بیٹھنے کو کہا، ”اَور وہ بھی بیٹھ گیٔے۔“ 3تَب اُس نے اُس سرپرست رشتہ دار سے کہا: ”نعومیؔ، جو مُوآب سے لَوٹ آئی ہے، زمین کا ایک حِصّہ جو ہمارے بھایٔی الیمَلِکؔ کی مِلکیّت تھا بیچ رہی ہے۔ 4مَیں نے سوچا کہ یہ مُعاملہ تمہارے سامنے پیش کروں اَور یہ رائے دُوں کہ تُم اُسے اِن لوگوں کے سامنے جو یہاں بیٹھے ہیں اَور میری قوم کے بُزرگوں کے سامنے خرید لو۔ اگر تُم اُسے چھُڑاتا ہے تو چھُڑا لے۔ لیکن اگر تُم نہ چھُڑانا چاہے تو کہہ دو تاکہ مُجھے مَعلُوم ہو جائے۔ کیونکہ تمہارے سِوا اَور کسی کو اُسے چھُڑانے کا حق نہیں ہے اَور تمہارے بعد میں ہُوں۔“
اُس نے کہا: ”میں اُسے چھُڑا لُوں گا۔“
5تَب بُوعزؔ نے کہا: ”جِس روز تُم وہ زمین نعومیؔ سے خریدے گا اُس روز تُجھے اُس مُوآبی رُوتؔ بِیوہ کو بھی اپنانا ہوگا تاکہ اُس کے مرحُوم شوہر کا نام اُس کی جائداد سے وابستہ رہے۔“
6تَب اُس کے سرپرست رشتہ دار نے کہا: ”تَب تو میں اُسے نہیں چھُڑا سَکتا کیونکہ اُس سے میری اَپنی جائداد خطرہ میں پڑ جائے گی۔ تُم ہی اُسے چھُڑا لے۔ میں تو اُسے نہیں چھُڑا سَکتا۔“
7(قدیم زمانہ میں اِسرائیل میں یہ دستور تھا کہ جائداد کے چھُڑانے یا مُنتقل کرنے کا مُعاملہ قطعاً طے کرتے وقت ایک فریق اَپنی جُوتی اُتار کر دُوسرے کو دیتا تھا۔ لین دین کو قانونی طور پر جائز قرار دینے کا اِسرائیل میں یہی طریقہ تھا۔)
8چنانچہ اُس سرپرست رشتہ دار نے بُوعزؔ سے کہا، ”تُم ہی اُسے خرید لو۔“ اَور اُس نے اَپنی جُوتی اُتار ڈالی۔
9تَب بُوعزؔ نے بُزرگوں اَور سَب لوگوں کے سامنے اعلان کیا کہ، ”آج تُم گواہ ہو کہ مَیں نے نعومیؔ سے الیمَلِکؔ، کِلیونؔ اَور محلونؔ کی تمام جائداد خرید لی ہے۔ 10مَیں نے محلونؔ کی بِیوہ مُوآبی رُوتؔ کو بھی اَپنی بیوی کے طور پر اَپنا لیا ہے تاکہ مرحُوم کا نام اُس کی جائداد سے وابستہ رہے اَور اُس کا نام اُس کے خاندان سے یا شہر کے دروازہ پر سے مِٹ نہ جائے۔ آج تُم اِس کے گواہ ہو!“
11تَب بُزرگوں اَور اُن سَب لوگوں نے جو پھاٹک پر جمع ہُوئے تھے کہا: ”ہم گواہ ہیں، جو عورت تمہارے گھر میں آ رہی ہے اُسے یَاہوِہ راخلؔ اَور لِیاہؔ کی مانند کر دے جنہوں نے باہم مِل کر اِسرائیل کا گھر آباد کیا۔ اَور تُم اِفراتہؔ میں بُلند مرتبہ پایٔے اَور بیت لحمؔ میں تمہارا نام رَوشن ہو۔ 12اَور اُس کی اَولاد کے باعث جو یَاہوِہ تُجھے اُس نوجوان عورت سے دے، تمہارا خاندان پیریزؔ کے خاندان کی مانند ہو جو یہُوداہؔ سے تامارؔ کے ہاں پیدا ہُوا۔“
نعومیؔ کا پوتا
13لہٰذا بُوعزؔ نے رُوتؔ کو لے لیا اَور وہ اُس کی بیوی بنی اَور وہ اُس کے پاس گیا اَور یَاہوِہ کے فضل سے وہ حاملہ ہُوئی اَور اُس کے بیٹا پیدا ہُوا۔ 14عورتوں نے نعومیؔ سے کہا: ”یَاہوِہ کی سِتائش ہو کہ اُنہُوں نے آج تُجھے ایک سرپرست رشتہ دار کے بِنا نہیں چھوڑا۔ اُس کا نام سارے اِسرائیل میں مشہُور ہو! 15وہ تیری زندگی بحال کرےگا اَور تیرے بُڑھاپے میں تُجھے سنبھالے گا۔ کیونکہ تمہاری بہُو نے جو تُجھ سے مَحَبّت رکھتی ہے اَورجو تمہارے لیٔے سات بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہے جِس نے اُس بیٹے کو پیدا کیا ہے۔“
16تَب نعومیؔ نے اُس بچّہ کو اُٹھاکر اَپنی گود میں لے لیا اَور اُس کی پرورِش کی۔ 17اُس کی پڑوسنوں نے کہا، ”نعومیؔ کے بیٹا ہُواہے!“ اَور اُنہُوں نے اُس کا نام عوبیدؔ رکھا۔ وہ یِشائی کا باپ تھا اَور یہی یِشائی داویؔد کا باپ تھا۔
داویؔد کا نَسب نامہ
18چنانچہ، پیریزؔ کا نَسب نامہ یہ ہے:
پیریزؔ سے حِضرونؔ پیدا ہُوا،
19حِضرونؔ سے رامؔ،
اَور رامؔ سے عَمّیندابؔ پیدا ہُوا،
20عَمّیندابؔ سے نحشونؔ،
اَور نحشونؔ سے سَلمونؔ پیدا ہُوا،
21سَلمونؔ سے بُوعزؔ،
اَور بُوعزؔ سے عوبیدؔ پیدا ہُوا،
22عوبیدؔ سے یِشائی،
اَور یِشائی سے داویؔد پیدا ہُوا۔

موجودہ انتخاب:

رُوتؔ 4: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in