YouVersion Logo
تلاش

رُومیوں 18:4-25

رُومیوں 18:4-25 UCV

حضرت اِبراہیمؔ نااُمّیدی کی حالت میں بھی اُمّید کے ساتھ ایمان لایٔے اَور بہت سِی قوموں کا باپ مُقرّر کیٔے گیٔے جَیسا کہ اُن سے کہا گیا تھا، ”تمہاری نَسل اَیسی ہی ہوگی۔“ وہ تقریباً سَو بَرس کے تھے اَور اَپنے بَدن کے مُردہ ہو جانے کے باوُجُود اَور یہ جانتے ہویٔے بھی کہ سارہؔ کا رحم بھی مُردہ ہو چُکاہے، حضرت اِبراہیمؔ کا ایمان کمزور نہ ہُوا۔ نہ ہی بے اِعتقاد ہوکر حضرت اِبراہیمؔ نے خُدا کے وعدہ پر شک کیا بَلکہ ایمان میں مضبُوط ہوکر خُدا کی تمجید کی۔ حضرت اِبراہیمؔ کامِل یقین تھا کہ جِس خُدا نے وعدہ کیا ہے وہ اُسے پُورا کرنے کی بھی قُدرت رکھتا ہے۔ ”اِسی واسطے حضرت اِبراہیمؔ کا ایمان اُن کے واسطے راستبازی شُمار کیا گیا۔“ اَور یہ الفاظ ”اُن کے واسطے راستبازی شُمار کیٔے گیٔے“ یہ صِرف حضرت اِبراہیمؔ کے لیٔے نہیں لکھے گیٔے، بَلکہ ہمارے لیٔے بھی جِن کے لیٔے ایمان راستبازی گِنا جائے گا۔ اِس لیٔے کہ ہم بھی خُدا پر ایمان لایٔے ہیں جِس نے ہمارے خُداوؔند عیسیٰ کو مُردوں میں سے زندہ کیا۔ حُضُور عیسیٰ ہمارے گُناہوں کے لیٔے موت کے حوالہ کیٔے گیٔے اَور پھر زندہ کیٔے گیٔے تاکہ ہم راستباز ٹھہرائے جایٔیں۔

اس رُومیوں 18:4-25 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام