زبُور 59
59
زبُور 59
موسیقی ہدایت کار کے لئے۔ ”التشخیتھ“ کے سُرپر مَبنی داویؔد کا مِکتام#59:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ کی تصنیف۔ جَب شاؤل نے لوگوں کو داویؔد کے گھر کو گھیر لینے کے لیٔے بھیجا تاکہ اُنہیں ہلاک کر دیا جائے۔
1اَے خُدا، مُجھے میرے دُشمنوں سے رِہائی بخشیں؛
میرے خِلاف اُٹھنے والوں سے میری حِفاظت کریں۔
2مُجھے بدکرداروں سے چھُڑائیں
اَور خُونخوار آدمیوں سے بچائیں۔
3دیکھو، وہ کیسے مُجھے ہلاک کرنے کی تاک میں بیٹھے ہیں!
اَے یَاہوِہ، مَیں نے کویٔی خطا یا گُناہ نہیں کیا
تو بھی خُونخوار لوگ میرے خِلاف سازش کر رہے ہیں۔
4مَیں نے کویٔی قُصُور نہیں کیا تو بھی
وہ مُجھ پر حملہ کرنے کے لیٔے تیّار بیٹھے ہیں۔
میری مدد کے لیٔے اُٹھیں، میری حالت دیکھیں!
5اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا، اِسرائیل کے خُدا،
سَب قوموں کو سزا دینے کے لیٔے جاگیں؛
کسی بھی بدکار دغاباز پر رحم نہ کریں۔
6میرے دشمن شام کو کُتّوں کی مانند غرّاتے ہُوئے لَوٹ آتے ہیں،
اَور شہر کے گِرد گشت لگاتے ہیں۔
7دیکھو، وہ اَپنے مُنہ سے کیا اُگلتے ہیں،
اُن کے لبوں سے تلواریں نکلتی ہیں،
وہ اَپنے آپ سے کہتے ہیں، ”اَب کویٔی سُننے والا نہیں؟“
8لیکن اَے یَاہوِہ، آپ اُن پر قہقہہ لگائیں؛
آپ اُن سَب قوموں کا مضحکہ اُڑائیں۔
9اَے میری قُوّت! مُجھے آپ کی ہی آس ہے؛
اَے خُدا، آپ میرا قلعہ ہیں،
10میرے خُدا، میرے حبیب۔
خُدا میرے آگے آگے چلیں گے،
اَور مُجھ پر بہتان باندھنے والوں پر مُجھے خُوش ہونے کا موقع دیں گے۔
11لیکن اَے خُداوؔند، اَے ہماری سِپر، اُنہیں قتل نہ کریں،
کہیں اَیسا نہ ہو کہ میرے لوگ بھُول جائیں۔
بَلکہ اَپنی قُدرت سے اُنہیں مُنتشر کر دیں
اَور اُنہیں پست کر دیں۔
12تاکہ اَپنے مُنہ کے گُناہوں،
اَور اَپنے لبوں کے کلام کے باعث،
وہ اَپنے غُرور میں پکڑے جایٔیں۔
اُن کی لعنت اَور دروغ گوئی کے باعث،
13اُنہیں اَپنے غضب میں فنا کر دیں،
یہاں تک کہ وہ نِیست و نابود ہو جایٔیں۔
تَب دُنیا کی اِنتہا تک سَب کو مَعلُوم ہو جائے گا
کہ خُدا یعقوب پر حُکمرانی کرتے ہیں۔
14میرے دشمن شام کو،
کُتّوں کی مانند غرّاتے ہُوئے لَوٹ آتے ہیں،
اَور شہر کے گِرد گشت لگاتے ہیں۔
15وہ کھانے کے لیٔے مارے مارے پھرتے ہیں
اَور اگر سَیر نہ ہوں تو چیختے چلاّتے ہیں۔
16لیکن مَیں آپ کی قُدرت کا نغمہ گاؤں گا،
اَور صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا نغمہ گاؤں گا؛
کیونکہ آپ میرا قلعہ ہیں،
مُصیبت میں میری پناہ گاہ۔
17اَے میری قُوّت! مَیں آپ کی مدح سرائی کروں گا؛
کیونکہ اَے خُدا آپ میرا قلعہ ہیں،
اَور میرے حبیب خُدا ہیں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 59: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.