YouVersion Logo
تلاش

زبُور 54

54
زبُور 54
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ داویؔد کا مشکیل۔‏#54‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ جَب زِیفیوں نے جا کر شاؤل سے کہا کہ کیا، ”داویؔد ہمارے درمیان پناہ لئے ہُوئے نہیں؟“
1اَے خُدا، اَپنے نام کے وسیلہ سے مُجھے بچائیں؛
اَپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کریں۔
2اَے خُدا، میری دعا سُن لیں؛
میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگائیں۔
3میرے بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں؛
سنگدل لوگ میری جان کے خواہاں ہیں،
اَیسے لوگ جو خُدا کا کویٔی لحاظ نہیں کرتے۔
4یقیناً خُدا ہی میرے مددگار ہیں؛
خُداوؔند ہی ہیں جو میری جان کو سنبھالتے ہیں۔
5جو مُجھ پر تہمت لگاتے ہیں اُن کی بُرائی اُن ہی پر لَوٹا دیں؛
خُدا اَپنی صداقت کے مُطابق اُنہیں تباہ کر دیں۔
6مَیں آپ کی خاطِر رضا کی قُربانی چڑھاؤں گا؛
اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ وہ خُوب ہے۔
7کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے میری تمام مُصیبتوں سے چھُڑایا ہے،
اَور میری آنکھوں نے میرے دُشمنوں کی شِکست دیکھ لی ہے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 54: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in