YouVersion Logo
تلاش

زبُور 53

53
زبُور 53
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ماحلتھ‏#53‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ کے سُرپر مَبنی داویؔد کا مشکیل۔‏#53‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔
1احمق اَپنے دِل میں کہتاہے،
”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“
وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛
اُن میں کویٔی نہیں جو نیکی کرتا ہو۔
2خُدا آسمان پر سے نیچے
بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں
تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند
اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔
3وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛
اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو،
ایک بھی نہیں۔
4خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟
جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے
اَورجو خُدا کا نام کبھی نہیں لیتے۔
5لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا،
جہاں ڈرنے کی کویٔی بات ہی نہ تھی۔
خُدا نے تمہارا محاصرہ کرنے والوں کی ہڈّیاں بِکھیر دیں؛
تُم نے اُنہیں شرمندہ کر دیا کیونکہ خُدا نے اُنہیں ذلیل کیا۔
6کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی!
جَب خُدا اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے،
تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!

موجودہ انتخاب:

زبُور 53: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in