زبُور 52
52
زبُور 52
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔
داویؔد کا مشکیل۔#52:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ جَب دوئیگؔ اِدُومی نے جا کر شاؤل کو بتایا، ”داویؔد احِیملکؔ کے گھر میں ٹھہرے ہیں۔“
1اَے زبردست اِنسان، آپ بدی پر فخر کیوں کرتے ہیں؟
تُم جو خُدا کی نظر میں ذلیل ہو،
دِن بھر شیخی کیوں بگھارتے ہو؟
2اَے دغاباز
تمہاری زبان محض تباہی کے منصُوبے بناتی ہے،
وہ ایک تیز اُسترے کی مانند ہے۔
3تُم نیکی کی بہ نِسبت بدی کو،
اَور سچّائی کی بہ نِسبت جھُوٹ کو زِیادہ عزیز رکھتے ہو
4اَے دغاباز زبان،
تُو ہر ضرر رساں بات کو پسند کرتی ہے۔
5یقیناً خُدا تُجھے ہمیشہ کے لیٔے برباد کر ڈالیں گے؛
وہ تُمہیں تمہارے خیمہ میں سے پکڑکر نکال دیں گے؛
اَور تُجھے زندوں کی زمین سے اُکھاڑ ڈالیں گے۔
6راستباز اُسے دیکھ کر ڈر جایٔیں گے؛
اَور یہ کہہ کر اُس پر ہنسیں گے:
7”دیکھو، یہ وُہی آدمی ہے
جِس نے خُدا کو اَپنی محکم قلعہ بنانے کی بجائے
اَپنی دولت کی فراوانی پر بھروسا کیا
اَور دُوسروں کو تباہ کرکے خُود مضبُوط بَن گیا!“
8لیکن مَیں زَیتُون کے اُس درخت کی مانند ہُوں
جو خُدا کے گھر میں سرسبز و شاداب رہتاہے؛
میں خُدا کی لافانی مَحَبّت پر ابدُالآباد تک بھروسا رکھتا ہُوں۔
9خُدا، آپ ہی نے جو کچھ کیا ہے اُس کے لیٔے میں ہمیشہ آپ کی سِتائش کرتا رہُوں گا؛
مُجھے آپ کے ہی نام کی آس ہوگی۔
اَور مَیں آپ کے مُقدّسین کے سامنے
آپ کے نام کی خوبیاں بَیان کروں گا۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 52: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.