زبُور 34
34
زبُور 34
داویؔد کا زبُور۔ جَب داویؔد نے اَبی ملیخ کے سامنے پاگل پن کا بہانہ بنایا۔ اَبی ملکِ نے اُسے نکال دیا اَور وہ چلا گیا۔
1میں ہر وقت یَاہوِہ کی تعریف کروں گا؛
اُن کی سِتائش ہمیشہ میرے لبوں پر ہوگی۔
2میری جان یَاہوِہ پر فخر کرےگی؛
حلیم اُسے سُنیں گے اَور خُوش ہوں گے۔
3میرے ساتھ یَاہوِہ کی تمجید کرو؛
آؤ ہم مِل کر اُن کے نام کی تعظیم کریں۔
4میں یَاہوِہ کا طالب ہُوا اَور اُنہُوں نے مُجھے جَواب دیا؛
اَور اُنہُوں نے مُجھے سارے خوف سے آزاد کر دیا۔
5جو اُن کی طرف نظر اُٹھاتے ہیں مُنوّر ہو جاتے ہیں؛
اُن کے چہروں پر کبھی شرمندگی نہ آئے گی۔
6اِس غریب نے پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُس کی سُنی؛
اَور اُنہُوں نے اُسے اُس کی ساری پریشانیوں سے بچا لیا۔
7یَاہوِہ سے ڈرنے والوں کے چاروں طرف اُن کا فرشتہ خیمہ زن ہوتاہے؛
اَور اُنہیں بچاتا ہے۔
8آزما کر دیکھو کہ یَاہوِہ کیسے مہربان ہیں؛
مُبارک ہے وہ آدمی جو اُن میں پناہ لیتا ہے۔
9یَاہوِہ سے ڈرو، اَے اُن کے مُقدّسین،
کیونکہ جو اُن سے ڈرتے ہیں اُنہیں کچھ کمی نہیں ہوتی۔
10شیرببر کمزور اَور بھُوکے ہو سکتے ہیں،
لیکن یَاہوِہ کے طالب کسی اَچھّی چیز کے مُحتاج نہ ہوں گے۔
11اَے میرے بچّو! آؤ، میری سُنو؛
میں تُمہیں یَاہوِہ کا خوف ماَننا سِکھاؤں گا۔
12تُم میں سے جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے
اَورجو بھلائی اَور عمر درازی کا خواہشمند ہے،
13وہ اَپنی زبان کو بدی سے
اَور اَپنے لبوں کو جھُوٹ بولنے سے دُور رکھے۔
14بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛
صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔
15یَاہوِہ کی آنکھیں راستبازوں پر لگی رہتی ہیں
اَور اُن کے کان اُن کی دعاؤں پر لگے رہتے ہیں؛
16مگر یَاہوِہ بدکاروں کے خِلاف رہتے ہیں،
تاکہ اُن کا نام زمین پر سے مٹا ڈالیں۔
17راستباز فریاد کرتے ہیں اَور یَاہوِہ اُن کی سُنتے ہیں؛
اَور اُنہیں اُن کی تمام پریشانیوں سے چُھڑاتے ہیں۔
18یَاہوِہ شکستہ دِل اِنسانوں کے قریب ہیں
اَور وہ خستہ جانوں کو بچاتے ہیں۔
19خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں،
تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛
20وہ اُس کی ساری ہڈّیوں کو محفوظ رکھتے ہیں،
اُن میں سے ایک بھی توڑی نہ جائے گی۔
21بدی بدکار لوگوں کو ہلاک کرےگی؛
اَور راستباز کے حریف مُجرم قرار دیئے جایٔیں گے۔
22یَاہوِہ اَپنے خادِموں کی جانوں کا فدیہ دیتے ہیں؛
اَورجو کویٔی اُن میں پناہ لے وہ مُجرم نہ ٹھہرے گا۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 34: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.