YouVersion Logo
تلاش

زبُور 30

30
زبُور 30
داویؔد کا زبُور۔ ہیکل کی تقدیس کا نغمہ۔
1اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی تمجید کروں گا،
کیونکہ آپ نے مُجھے گہرائیوں میں سے نکال کر سربُلند کیا
اَور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے کا موقع نہ دیا۔
2اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! مَیں نے آپ سے فریاد کی،
اَور آپ نے مُجھے شفا بخشی۔
3اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے پاتال میں سے نکال لائے ہیں؛
اَور آپ نے مُجھے قبر میں نہیں جانے دیا۔
4اَے یَاہوِہ کے مُقدّسو، اُن کی سِتائش کے نغمہ گاؤ؛
اُن کے پاک نام کی سِتائش کرو۔
5کیونکہ اُن کا قہر چند وقفوں تک رہتاہے،
لیکن اُن کی نظرِکرم عمر بھر تک رہتی ہے؛
کہرام شاید رات بھر جاری رہے،
لیکن صُبح کو خُوشی لَوٹ آتی ہے۔
6مَیں نے اِطمینان کے وقت اَپنے آپ سے کہاتھا:
”مَیں کبھی نہ ڈگمگاؤں گا۔“
7اَے یَاہوِہ، جَب آپ نے مُجھ پر نظرِکرم کی،
تَب آپ نے مُجھے پہاڑ کی مانند ثابت قدم کر دیا؛
لیکن جَب آپ نے اَپنا چہرہ چھُپا لیا،
تو میرے اوسان خطا ہو گئے۔
8اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ سے فریاد کی؛
اَے خُداوؔند، مَیں نے آپ سے رحم کی مِنّت کی:
9”میری تباہی سے،
اَور میرے پاتال میں جانے سے کیا فائدہ؟
کیا خاک آپ کی سِتائش کرےگی؟
کیا وہ آپ کی صداقت کا اعلان کرےگی؟
10اَے یَاہوِہ، سُنیں اَور مُجھ پر رحم کریں؛
اَے یَاہوِہ، میرا مددگار ہوں۔“
11آپ نے میرے ماتم کو رقص سے بدل دیا؛
آپ نے میرے غم کا ٹاٹ اُتار ڈالا اَور مُجھے خُوشی سے مُلبّس کیا،
12تاکہ میرا دِل آپ کی سِتائش کرے اَور خاموش نہ رہے،
اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میں ہمیشہ آپ کا شُکر بجا لاتا رہُوں گا۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 30: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in