YouVersion Logo
تلاش

زبُور 3

3
زبُور 3
یہ داویؔد کا زبُور۔ اُس وقت لِکھّا گیا، جَب اُنہیں اَپنے فرزند اَبشالومؔ کے سامنے سے فرار ہونا پڑا۔
1اَے یَاہوِہ! میرے حریف کتنے بڑھ گیٔے ہیں!
اَورجو میرے خِلاف بغاوت کرتے ہیں بہت ہیں!
2کیٔی تو میرے متعلّق یہ کہتے ہیں،
”خُدا اُسے نَجات نہیں دیں گے۔“
3لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو،
آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔
4یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں،
اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔
5میں لیٹ کر سو جاتا ہُوں؛
اَور پھر جاگ اُٹھتا ہُوں، کیونکہ یَاہوِہ مُجھے سنبھالتے ہیں۔
6میں اُن دس ہزار دُشمنوں سے بھی خوف نہیں کھاتا
جو میرے خِلاف چاروں طرف سے صف آرا ہیں۔
7اُٹھئے اَے یَاہوِہ!
اَے میرے خُدا، مُجھے رِہائی بخشئے
میرے تمام دُشمنوں کے جَبڑوں پر وار کریں؛
اَور بدکار لوگوں کے دانت توڑ ڈالئے۔
8نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے،
آپ کے لوگوں پر آپ کی رحمت ہو!

موجودہ انتخاب:

زبُور 3: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in