زبُور 2
2
زبُور 2
1قومیں طیش میں کیوں ہیں؟
اَور اُمّتوں نے فُضول منصُوبے باندھے؟
2یَاہوِہ کے خِلاف اَور اُن کے ممسوح کی مُخالفت کی
زمین کے بادشاہ اُٹھ کھڑے ہویٔے
اَور حُکمراں جمع ہوکر کہنے لگے:
3”آؤ، ہم اُن کے بندھن توڑ ڈالیں،
اَور اُن کی بیڑیاں اُتار کر پھینک دیں۔“
4وہ جو آسمان پر تخت نشین ہیں اُن پر ہنستے ہیں،
اَور خُداوؔند اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔
5تَب وہ اَپنے غُصّہ میں اُنہیں تنبیہ کریں گے
اَور اَپنے غضب میں اُن کو یہ کہتے ہُوئے ڈرایئں گے،
6”میں تو اَپنے بادشاہ کو
اَپنے مُقدّس کوہِ صِیّونؔ پر بِٹھا چُکا ہُوں۔“
7میں یَاہوِہ کے قوانین کا اعلان کروں گا:
اُنہُوں نے مُجھ سے فرمایا، ”تُم میرے بیٹے ہو؛
آج سے میں تمہارا باپ بَن گیا ہُوں۔
8مُجھ سے مانگ،
اَور مَیں قوموں کو تمہاری مِیراث،
اَور ساری زمین کو تمہاری مِلکیّت بنا دُوں گا۔
9تُم لوہے کے شاہی عصا کی مدد سے اُن پر حُکومت کروگے؛
اَور اُنہیں کُمہار کے مٹّی کے برتنوں کی مانند چکنا چُور کر دوگے۔“#2:9 مُکا 2:27؛ 12:5؛ 19:15
10اِس لیٔے اَب اَے بادشاہو، دانشمند بنو؛
اَور اَے زمین کے حُکمرانو، خبردار ہو جاؤ۔
11خوف کے ساتھ یَاہوِہ کی پرستش کرو؛
اَور کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔
12اُن کے بیٹے کو چُومو۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ خفا ہو جایئں
اَور تُم اَپنی راہ ہی میں فنا ہو جاؤ،
کیونکہ خُدا کا غضب پل بھر میں بھڑک سَکتا ہے۔
مُبارک ہیں وہ سَب جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 2: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.