YouVersion Logo
تلاش

زبُور 29

29
زبُور 29
داویؔد کا زبُور۔
1اَے آسمانی مخلُوق! یَاہوِہ کی حَمد کرو،
صِرف یَاہوِہ ہی کے جلال اَور اُن کی قُدرت کی تعظیم کرو۔
2یَاہوِہ کے نام کے مطابق اُن کو جلال دو؛
پاکیزگی کی شوکت میں ہوکر یَاہوِہ کی عبادت کرو۔
3یَاہوِہ کی آواز زورآور سمُندر کی سطح پر گونجتی ہے؛
خُدائے ذُوالجلال گرجتے ہیں،
یَاہوِہ گھنے بادلوں کے اُوپر گرجتے ہیں۔
4یَاہوِہ کی آواز میں قُدرت ہے؛
یَاہوِہ کی آواز جلالی ہے۔
5یَاہوِہ کی آواز دیوداروں کو توڑ ڈالتی ہے؛
یَاہوِہ لبانونؔ کے دیوداروں کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالتے ہیں۔
6یَاہوِہ لبانونؔ کو بچھڑے کی طرح،
اَور سِریُونؔ کو جنگلی سانڈ کی مانند کُداتے ہیں۔
7یَاہوِہ کی آواز
بجلی کے شُعلوں سے ضرب لگاتی ہے۔
8یَاہوِہ کی آواز بیابان کو ہلا دیتی ہے؛
یَاہوِہ قادِسؔ کے بیابان پر لرزہ طاری کر دیتے ہیں۔
9یَاہوِہ کی آواز سے ہِرنیوں کے حَمل گِر جاتے ہیں؛
وہ جنگلوں کو بے برگ کردیتی ہے۔
اَور اُن کے ہیکل میں ہر کویٔی پُکار اُٹھتا ہے، ”یَاہوِہ کا جلال ہی جلال!“
10یَاہوِہ طُوفان پر تخت نشین ہیں؛
بَلکہ یَاہوِہ ہمیشہ کے لیٔے بادشاہ بَن کر تخت نشین رہتے ہیں۔
11یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو قُوّت بخشتے ہیں؛
یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دیتے ہیں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 29: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in