YouVersion Logo
تلاش

زبُور 21

21
زبُور 21
داویؔد کا زبُور۔ برائے موسیقی ہدایت کار۔
1اَے یَاہوِہ، آپ کی قُوّت سے بادشاہ خُوش ہوتاہے،
آپ کی بخشی ہُوئی نَجات کے باعث اُس کی خُوشی کس قدر بڑھ جاتی ہے!
2آپ نے اُس کے دِل کی تمنّا پُوری کی ہے،
اَور اُس کے لبوں کی اِلتجا کو ردّ نہ کیا۔
3آپ نے بیش قیمتی برکتوں کے ساتھ اُس کا اِستِقبال کیا
اَور خالص سونے کا تاج اُس کے سَر پر رکھا۔
4اُس نے آپ سے زندگی طلب کی اَور آپ نے اُسے وہ بخشی۔
بَلکہ ہمیشہ کے لیٔے عمر کی درازی بخشی۔
5آپ کی دی ہُوئی فتوحات کے باعث اُس کا جلال عظیم ہو گیا؛
آپ نے اُسے شان و شوکت سے نوازا ہے۔
6یقیناً آپ نے اُسے اَبدی برکتیں بخشی ہیں
اَور اَپنی حُضُوری کی خُوشی سے اُسے شادمان کیا ہے۔
7کیونکہ بادشاہ کا توکّل یَاہوِہ پر ہے؛
اَور خُداتعالیٰ کی لافانی مَحَبّت کے باعث
وہ ڈگمگانے نہ پایٔےگا۔
8آپ کا ہاتھ آپ کے سارے دُشمنوں کو پکڑ لے گا؛
آپ کا داہنا ہاتھ آپ کے حریفوں کو گرفتار کر لے گا۔
9جَب آپ ظاہر ہوں گے
تو اُنہیں جلتے ہُوئے تنور کی مانند کر دیں گے۔
اَپنے غضب میں یَاہوِہ اُنہیں نگل جائیں گے،
اَور اُن کی آگ اُنہیں بھسم کر ڈالے گی۔
10آپ اُن کی اَولاد کو رُوئے زمین پر سے،
اَور اُن کی نَسل کو بنی آدمؔ میں سے نابود کر دیں گے۔
11حالانکہ وہ آپ کے خِلاف بدی کرنا چاہتے ہیں
اَور شرارت آمیز منصُوبے بناتے ہیں، تو بھی وہ کامیاب نہیں ہو سکتے؛
12کیونکہ جَب آپ اُن پر اَپنی کمان کھینچیں گے
تَب آپ اُنہیں پیٹھ دِکھانے پر مجبُور کر دیں گے۔
13اَے یَاہوِہ، اَپنی قُوّت میں سرفراز ہو؛
ہم آپ کی قُدرت کی تعریف میں نغمہ گائیں گے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 21: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in