YouVersion Logo
تلاش

زبُور 17

17
زبُور 17
داویؔد کی دعا۔
1اَے یَاہوِہ، میرے عادل میری سچّی اِلتجا کو سُنیں؛
میری فریاد پر، توجّہ فرمائیں۔
میری دعا پر کان لگائیں،
جو فریبی لبوں سے نہیں نکلے ہیں۔
2میرے مُقدّمہ کا فیصلہ آپ کی طرف سے ہو؛
آپ کی آنکھیں راستی پر لگی رہتی ہیں۔
3حالانکہ آپ میرے دِل کو ٹٹولتے اَور رات کے وقت مُجھے آزماتے ہیں،
اَور مُجھے پرکھتے ہیں، لیکن کویٔی خرابی نہیں پاتے؛
مَیں نے ٹھان لیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔
4یہاں تک کہ مُجھے لوگوں نے رشوت دینے کی کوشش کی،
مَیں نے آپ کے لبوں کے کلام کی مدد سے اَپنے آپ کو
ظالموں کی راہوں سے باز رکھا ہے۔
5میرے قدم آپ کی راہوں پر جمے رہے؛
اَور میرے پاؤں پھسلنے نہ پایٔے۔
6اَے خُدا، مَیں آپ سے دعا کرتا ہُوں کیونکہ آپ مُجھے جَواب دیں گے؛
اَپنا کان میری طرف لگائیں اَور میری اِلتجا سُن لیں۔
7آپ جو اَپنے داہنے ہاتھ سے
اَپنے پناہ گزینوں کو اُن کے مُخالفوں سے رِہائی بخشتے ہیں،
اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کا کرشمہ دِکھائیں۔
8مُجھے اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح محفوظ رکھیں؛
اَور اَپنے پروں کے سایہ میں چُھپائے رکھیں
9اُن بدکار لوگوں سے جو مُجھ پر ظُلم ڈھاتے ہیں،
اَور میرے جانی دُشمنوں سے جو مُجھے گھیرے ہُوئے ہیں۔
10اُنہُوں نے اَپنے دِل سخت کر لیٔے ہیں،
اَور اُن کے مُنہ سے تکبُّر کی باتیں نکلتی ہیں۔
11اُنہُوں نے میرا سُراغ لگا لیا، اَور اَب مُجھے گھیر رکھا ہے،
اَور وہ تاک میں ہیں کہ مُجھے زمین پر پٹک دیں۔
12وہ اُس شیر کی مانند ہیں جو اَپنے شِکار کے لیٔے بھُوکا ہو،
کسی بڑے شیرببر کی مانند جو گھات لگائے پوشیدہ جگہ میں بیٹھا رہتاہے۔
13اُٹھیں، اَے یَاہوِہ، اُن کا سامنا کریں اَور اُنہیں گرا دیں؛
اَپنی تلوار سے میری جان کو بدکار لوگوں سے بچائیں۔
14اَے یَاہوِہ، اَپنے ہاتھ سے مُجھے اَیسے لوگوں سے بچائیں،
اِس جہاں کے لوگوں سے جِن کا اجر اِسی زندگی میں ہے۔
آپ جنہیں عزیز رکھتے ہیں اُنہیں آسُودہ حال کرتے ہیں؛
اُن کی اَولاد سیر ہوتی ہے،
اَور وہ اَپنے پوتوں کے لیٔے مال و دولت جمع کرکے چھوڑ جاتے ہیں۔
15لیکن مَیں تو صداقت میں آپ کا دیدار حاصل کروں گا؛
اَور جَب مَیں جاگوں گا تو آپ کی حُضُوری میں تسلّی پاؤں گا۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 17: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in