زبُور 16
16
زبُور 16
داویؔد کا ایک مِکتام۔#16:0عُنوان: یہ اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔
1اَے خُدا، مُجھے محفوظ رکھیں،
کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔
2یَاہوِہ سے مَیں نے کہا، ”آپ ہی میرے خُداوؔند ہیں؛
آپ کے سِوا میری بھلائی نہیں۔“
3زمین پرجو مُقدّس لوگ ہیں،
”وُہی برگُزیدہ ہیں اَور اُن ہی سے میری ساری خُوشی وابستہ ہے۔“
4جو غَیر معبُودوں کے پیچھے بھاگتے ہیں، اُن کا غم بڑھ جائے گا۔
میں اُن کے خُون والے تپاون#16:4 خُون والے تپاون غَیر معبُودوں کی تعظیمی تقریبات میں خُون چڑھایا جاتا ہے نہ تپاؤں گا
اَور نہ اُن کا نام اَپنے ہونٹوں پر لاؤں گا۔
5اَے یَاہوِہ، آپ ہی میرا حِصّہ ہیں، اَور آپ ہی میرا پیالہ ہیں؛
آپ نے میری مِیراث محفوظ رکھی ہے۔
6میرے لیٔے جریب خوشگوار مقامات جگہوں پر پڑی ہے؛
یقیناً میری مِیراث خُوب ہے۔
7میں یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا، جو مُجھے صلاح دیتے ہیں؛
میرا دِل رات کو بھی میری تربّیت کرتا ہے۔
8مَیں نے ہمیشہ یَاہوِہ کی مَوجُودگی کا احساس اَپنے سامنے دیکھاہے۔
کیونکہ وہ میری داہنی طرف ہیں، اِس لیٔے مُجھے جُنبش نہ ہوگی۔
9چنانچہ میرا دِل خُوش ہے اَور میری زبان شادمان؛
بَلکہ میرا جِسم بھی اُمّید میں قائِم رہے گا،
10کیونکہ آپ میری جان کو قبر میں چھوڑ نہیں دیں گے،
اَور نہ ہی اَپنے مُقدّس فرزند کے سَڑنے کی نَوبَت ہی آنے دیں گے۔
11آپ نے مُجھے زندگی کی راہ دِکھائی،
آپ اَپنے دیدار کی خُوشی سے مُجھے بھر دیں گے،
اَور اَپنے داہنے ہاتھ کی طرف دائمی فرحت بخشیں گے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 16: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.