زبُور 138
138
زبُور 138
اَز داویؔد۔
1اَے یَاہوِہ، میں اَپنے سارے دِل سے آپ کا شُکر کروں گا؛
”معبُودوں“ کے سامنے میں آپ کی سِتائش کروں گا۔
2مَیں آپ کے مُقدّس ہیکل کی طرف رخ کرکے سَجدہ کروں گا،
اَور آپ کی لافانی مَحَبّت اَور آپ کی صداقت کی خاطِر
آپ کے نام کی سِتائش کروں گا۔
کیونکہ آپ نے اَپنے نام اَور اَپنے کلام
کو ہر چیز پر فوقیت بخشی ہے۔
3جَب مَیں نے آپ کو پُکارا، تو آپ نے مُجھے جَواب دیا؛
اَور میری جان کو دِلیر اَور حوصلہ مند بنا دیا۔
4اَے یَاہوِہ، زمین کے سَب بادشاہ آپ کی سِتائش کریں گے،
کیونکہ اُنہُوں آپ کے مُنہ کا کلام سُنا ہے،
5وہ یَاہوِہ کی راہوں کا نغمہ گائیں گے،
کیونکہ یَاہوِہ کا جلال عظیم ہے۔
6حالانکہ یَاہوِہ عالمِ بالا پر ہیں، پھر بھی وہ خاکساروں کی طرف نگاہ کرتے ہیں،
لیکن مغروُروں کو وہ دُور ہی سے پہچان لیتے ہیں۔
7حالانکہ میں مُصیبتوں میں سے گزرتا ہُوں،
تو بھی آپ میری جان کی حِفاظت کرتے ہیں؛
اَور میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں،
اَور اَپنے داہنے ہاتھ سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔
8یَاہوِہ میرے لیٔے اَپنا مقصد پُورا کریں گے؛
اَے یَاہوِہ، آپ کی شفقت و مَحَبّت اَبدی ہے۔
اَپنے ہاتھوں کے کاموں کو ترک نہ کریں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 138: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.