YouVersion Logo
تلاش

زبُور 132

132
زبُور 132
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1اَے یَاہوِہ، داویؔد کو
اَور اُن تمام مُصیبتوں کو جو اُنہُوں نے اُٹھائی ہیں، یاد فرمائیں۔
2اُنہُوں نے یَاہوِہ سے قَسم کھائی
اَور یعقوب کے قادر سے مَنّت مانی ہے:
3”میں اَپنے گھر میں داخل نہ ہوں گا
اَور نہ اَپنے پلنگ پر جاؤں گا۔
4نہ میں اَپنی آنکھوں میں نیند آنے دُوں گا،
اَور نہ اَپنی پلکوں کو جھپکنے دُوں گا،
5جَب تک کہ میں یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی مقام،
اَور یعقوب کے قادر خُدا کے لیٔے کویٔی مَسکن نہ ڈھونڈ لُوں۔“
6ہم نے اِفراتہؔ#132‏:6 اِفراتہؔ اِفراتہؔ بیت لحم کا قدیم نام ظاہر ہوتاہے، رُوتؔ 1‏:2؛ میکاہؔ 5‏:2‏ میں اُس کی خبر سُنی،
اَور یعؔار#132‏:6 یعؔار قِریت یعریمؔ سے یہاں مُراد یعؔار کے کھیت کہلاتےہیں۔ کے کھیتوں میں اُسے پا لیا:
7”چلو ہم اُن کی قِیام گاہ میں چلیں؛
اَور ہم اُن کے پاؤں کی چوکی کے آگے سَجدہ کریں۔
8’اَے یَاہوِہ خُدا، اُٹھیں، آپ اَپنی قُدرت کے صندُوق سمیت،
اَپنی آرامگاہ میں داخل ہوں۔
9آپ کے کاہِنؔ راستی سے مُلبّس ہوں؛
اَور آپ کے مُقدّسین خُوشی کے نعرے ماریں۔‘ “
10اَپنے خادِم داویؔد کی خاطِر،
اَپنے ممسوح کو ردّ نہ کریں۔
11یَاہوِہ نے داویؔد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے،
ایک سچّا وعدہ جسے وہ ہرگز نہ توڑیں گے:
”اُن کی نَسل میں سے
ایک شخص اُن کے تخت پر بیٹھے گا۔
12اگر تمہارے فرزند میرے عہد
اَور میری شہادتوں پرجو میں اُنہیں سِکھاؤں گا عَمل کریں،
تو اُن کے فرزند بھی
ہمیشہ آپ کے تخت پر بیٹھیں گے۔“
13کیونکہ یَاہوِہ نے صِیّونؔ کو چُن لیا ہے،
یَاہوِہ نے اُسے اَپنے مَسکن کے لیٔے پسند فرمایاہے:
14”یہ ہمیشہ کے لیٔے میری آرامگاہ ہے؛
اَور یہاں میں تخت نشین رہُوں گا کیونکہ یہی میری خواہش ہے۔
15میں اُس کے رزق میں بڑی برکت دُوں گا؛
اَور اُس کے#132‏:15 اُس کے صِیّونؔ مسکینوں کو روٹی سے سیر کروں گا۔
16میں اُس کے کاہِنوں کو نَجات سے مُلبّس کروں گا،
اَور اُس کے مُقدّس ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں گے۔
17”یہاں میں داویؔد کے لیٔے ایک سینگ#132‏:17 سینگ یعنی یہاں پر ایک مضبُوط بادشاہ کی علامت ہے۔‏ پیدا کروں گا
اَور اَپنے ممسوح کے لیٔے ایک چراغ رَوشن کروں گا۔
18میں اُس کے دُشمنوں کو شرم کا لباس پہناؤں گا،
لیکن اُس کے سَر کا تاج جگمگاتا رہے گا۔“

موجودہ انتخاب:

زبُور 132: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in