زبُور 131
131
زبُور 131
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، میرا دِل مغروُر نہیں ہے،
اَور نہ میری آنکھیں گھمنڈی ہیں؛
میں بڑے بڑے مُعاملوں سے کویٔی سروکار نہیں رکھتا
اَور نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہوں۔
2لیکن مَیں نے اَپنی جان کو تھپکیاں دے کر خاموش کر دیا ہے؛
جَیسے ایک دُودھ چھُڑایا ہُوا بچّہ اَپنی ماں کی گود میں ہوتاہے،
میری جان میرے اَندر ایک دُودھ چھُڑائے ہُوئے بچّے کے مانند ہی ہے۔
3اَے اِسرائیل! اَب سے اَبد تک
یَاہوِہ ہی سے اَپنی اُمّید وابستہ رکھ۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 131: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.