زبُور 130
130
زبُور 130
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1اَے یَاہوِہ، میں گہرائیوں میں سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛
2اَے خُداوؔند، میری آواز سُن لیں۔
میری اِلتجائے رحم پر
آپ کے کان متوجّہ ہوں۔
3اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں،
تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟
4لیکن مغفرت آپ کے ہاتھ میں ہے؛
تاکہ آپ کا خوف مانا جائے۔
5میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے،
اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔
6پہرےدار صُبح کا جِتنا اِنتظار کرتے ہیں
اُن کے صُبح کے اِنتظار سے کہیں زِیادہ،
میری جان خُداوؔند کی منتظر ہے۔
7اَے اِسرائیل! یَاہوِہ پر اُمّید لگائے رکھو،
کیونکہ اُن کے ہاتھ میں لافانی مَحَبّت ہے
اَور اُن ہی کے پاس پُورا فدیہ ہے۔
8یَاہوِہ خُود اِسرائیل کا فدیہ دے کر،
اُنہیں اُن کی تمام بدکاری سے چھُڑائیں گے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 130: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.