YouVersion Logo
تلاش

زبُور 126

126
زبُور 126
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1جَب یَاہوِہ اسیروں کو واپس صِیّونؔ لے آئے،
تَب ہم اَیسے تھے گویا خواب دیکھ رہے ہیں۔
2تَب ہمارا مُنہ ہنسی سے بھرا تھا،
اَور ہماری زبان پر خُوشی کے نغمے تھے۔
تَب قوموں کے درمیان یہ کہا جانے لگا،
”یَاہوِہ نے اُن کے لیٔے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔“
3یَاہوِہ نے ہمارے لیٔے عظیم کام کئے ہیں،
اَور ہم خُوشی سے پھُولے نہیں سماتے۔
4اَے یَاہوِہ، نِیگیوؔ کی دریاؤں کی مانند،
ہمیں بحال کر دیں۔
5جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں
وہ خُوشی کے نغموں کے ساتھ کاٹیں گے۔
6جو بونے کے لیٔے بیج اُٹھاکر
روتا ہُوا جاتا ہے،
وہ پُولے اُٹھاکر
ہنستا ہُوا واپس ہوگا۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 126: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in