YouVersion Logo
تلاش

امثال 19

19
1ایک مُفلس آدمی جو سیدھی راہ چلتا ہے،
اُس احمق سے بہتر ہے جو ہمیشہ جھُوٹ بولتا ہے۔
2علم کے بغیر جوش اَچھّا نہیں،
اَور جلدبازی کرکے راہ سے بھٹک جانا ٹھیک نہیں۔
3اِنسان کی اَپنی حماقت اُس کی زندگی تباہ کردیتی ہے،
اَور اُس کا دِل یَاہوِہ سے بیزار ہو جاتا ہے۔
4دولت بہت سے دوست لے آتی ہے،
لیکن غریب کا دوست بھی اُس سے الگ ہو جاتا ہے۔
5جھُوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا،
اَور جھُوٹی باتیں کہنے والا رِہائی نہ پایٔےگا۔
6بہت سے لوگ حاکم کی خُوشامد کرتے ہیں،
اَور ہر آدمی تحفہ دینے والے کا دوست بَن جاتا ہے۔
7جَب ایک مُفلس سے اُس کے اَپنے بھایٔی ہی دُور رہنا پسند کرتے ہیں۔#19‏:7 رشتہ دار
تو اُس کے دوست تو اَور بھی زِیادہ اُس سے دُور بھاگیں گے!
حالانکہ وہ مَنّت سماجت کرتے ہُوئے اُن کے پیچھے جاتا ہے،
لیکن وہ اُسے کہیں نہیں ملتے۔
8جو حِکمت حاصل کرتا ہے اَپنی جان کو عزیز رکھتا ہے؛
اَورجو فہم سے لو لگائے رہتاہے، کامیاب ہوتاہے۔
9جھُوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا،
اَورجو جھُوٹ بولتا ہے وہ فنا ہو جائے گا۔
10جَب احمق کو عیش و عشرت کی زندگی زیب نہیں دیتی۔
تَب اُمرا پر غُلام کا حُکمراں ہونا کس قدر نامُناسب ہوگا۔
11آدمی کی حِکمت اُسے صبر عطا کرتی ہے؛
اَور خطا سے دَرگُذر کرنے میں اُس کی شان ہے۔
12بادشاہ کا غُصّہ شیر کی گرج کی مانند ہے،
لیکن اُس کی نظرِ عنایت اَیسی ہے جَیسی گھاس پر شبنم۔
13احمق بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے مُصیبت ہے،
اَور جھگڑالو بیوی اَیسی ہوتی ہے جَیسے سدا کا ٹپکا۔
14گھر اَور مال، ماں باپ سے مِیراث کے طور پر حاصل ہوتے ہیں،
لیکن عقلمند بیوی یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔
15سُستی گہری نیند طاری کرتی ہے،
اَور کاہل آدمی بھُوکا رہتاہے۔
16خُدا کے حُکموں پر عَمل کرنے والا، اَپنی زندگی کو محفوظ رکھتا ہے،
لیکن جو اَپنی راہوں سے غافل ہوگا ہلاک ہو جائے گا۔
17جو مسکینوں پر رحم کرتا ہے، یَاہوِہ کو قرض دیتاہے،
اَور وہ اُسے اُس کے کئے کا اجر دے گا۔
18جَب تک اُمّید باقی ہے، اَپنے بیٹے کی تادیب کئے جا؛
اُس کی موت کا خیال دِل میں مت لا۔
19گرم مِزاج اِنسان کو اَپنے غضب کی قیمت چُکانی ہی ہوگی؛
کیونکہ اگر تُم اُسے رِہائی دوگے تو بار بار تُمہیں اَیسا ہی کرنا پڑےگا۔
20مشورت کو سُنو اَور اَپنی اِصلاح کرو،
تاکہ آخِرکار تُم دانشمند ہو جاؤ۔
21اِنسان کے دِل میں کیٔی منصُوبے ہوتے ہیں،
لیکن صِرف یَاہوِہ کا اِرادہ ہی قائِم رہتاہے۔
22آدمی کو اِحسَان کی تمنّا رہتی ہے؛
مُفلس ہونا فریبی ہونے سے بہتر ہوتاہے۔
23یَاہوِہ کا خوف زندگی بخشتا ہے،
خُدا ترس مطمئن رہتاہے اَور بدی میں مُبتلا نہیں ہوتا۔
24کاہل اَپنا ہاتھ تھالی میں تو ڈالتا ہے؛
لیکن اِتنا بھی نہیں کرتا کہ پھر اُسے اُٹھاکر اَپنے مُنہ تک لایٔے۔
25ٹھٹھّےباز کو کوڑے لگا تو سادہ لَوح بھی ہوشیار ہو جائے گا؛
صاحبِ فہم کو تنبیہ کر تو وہ علم حاصل کرےگا۔
26وہ بیٹا جو اَپنے باپ کو لُوٹتا اَور اَپنی ماں کو نکال دیتاہے
خجالت اَور رُسوائی کا کام کرتا ہے۔
27اَے میرے بیٹے! اَیسی تنبیہ کو خاطِر میں مت لا،
جو تُمہیں علم سے برگشتہ کرتی ہو۔
28رشوت خور گواہ اِنصاف کا مذاق اُڑاتا ہے،
بدکار کا مُنہ بدی کو ہڑپ کر لیتا ہے۔
29ٹھٹّھا کرنے والوں کے لیٔے سزائیں تجویز کی جاتی ہیں،
اَور احمق کی پیٹھ کے لیٔے کوڑے۔

موجودہ انتخاب:

امثال 19: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in