پریشانی کے ساتھ رکھے ہُوئے بڑے خزانے سے تھوڑی سِی پُونجی جو یَاہوِہ کے خوف کے ساتھ رکھی جائے، کہیں بہتر ہے۔ جِس گھر میں مَحَبّت ہو وہاں ساگ پات والا کھانا بھی عداوت والے گھر کے فربہ بچھڑے کا گوشت کھانے سے بہتر ہے۔ غُصّے والا آدمی جھگڑے پیدا کرتا ہے، لیکن صَابر اِنسان جھگڑا مٹاتا ہے۔ کاہل کی راہ میں کانٹے بچھے ہوتے ہیں، لیکن راستباز کی راہ، شاہراہ کی طرح ہموار ہوتی ہے۔ دانشمند بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے خُوشی لاتا ہے، لیکن احمق آدمی اَپنی ماں کی تحقیر کرتا ہے۔ کم عقل کو حماقت سے خُوشی ہوتی ہے، لیکن صاحبِ فہم سیدھی راہ اِختیار کرتا ہے۔ اِرادے مشوروں کے بغیر ناکام ہو جاتے ہیں، لیکن صلاح کاروں کی کثرت سے وہ پُورے ہوتے ہیں۔ مُناسب جَواب دینے سے اِنسان خُوشی محسُوس کرتا ہے۔ اَور وہ بات جو وقت پر کہی جائے کیا خُوب ہے! عقلمند کو زندگی کی راہ اُوپر لے جاتی ہے تاکہ اُسے نیچے قبر میں اُترنے سے بچالے۔ یَاہوِہ مغروُر کا گھر ڈھا دیتے ہیں لیکن وہ بِیوہ کا ٹھکانہ محفوظ رکھتے ہیں۔ یَاہوِہ کو بدکاروں کے خیالات سے نفرت ہے، لیکن پاک لوگوں کے خیالات اُنہیں پسند آتے ہیں۔ لالچی اِنسان اَپنے خاندان کے لیٔے مُشکل کھڑی کرتا ہے، لیکن جسے رشوت سے نفرت ہے وہ زندہ رہتاہے۔ راستبازوں کا دِل سوچ سمجھ کر جَواب دیتاہے، لیکن بدکار کا مُنہ بدی اُگلتا ہے۔ یَاہوِہ بدکاروں سے دُور رہتے ہیں لیکن وہ صادقوں کی دعا سُنتے ہیں۔ خُوشی کی نظر دِل کو راحت پہُنچاتی ہے، اَور خُوشی کی خبر ہڈّیوں کو تازگی بخشتی ہے۔ جو زندگی بخش تنبیہ پر کان لگاتاہے وہ دانشمندوں کے ساتھ آرام سے رہے گا۔ جو تربّیت کو نظرانداز کرتا ہے اَپنی ہی جان کا دُشمن ہے، لیکن جو تنبیہ کو سُنتا ہے وہ فہم حاصل کرتا ہے۔ یَاہوِہ کا خوف اِنسان کو حِکمت سِکھاتا ہے، اَور سرفرازی سے پہلے فروتنی آتی ہے۔
پڑھیں امثال 15
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: امثال 16:15-33
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos