گِنتی 7
7
مَسکن کے تقدیس کی قُربانیاں
1جَب مَوشہ مَسکن کو کھڑا کر چُکا تو اُس نے اُسے مَسح کیا اَور اُسے اَور اُس کے سارے سازوسامان کو مُقدّس کیا۔ اُس نے مذبح اَور اُس کے تمام ظروف کو بھی مَسح اَور مُقدّس کیا۔ 2تَب اِسرائیل کے سردار جو شُمار کئے ہوؤں کے اُوپر مُقرّر کئے ہویٔے اَپنے اَپنے خاندانوں کے سربراہ اَور قبیلوں کے نِگراں تھے نذرانے لے آئے۔ 3اَور وہ اَپنے نذرانوں کے طور پر چھ ڈھکی ہُوئی گاڑیاں اَور بَارہ بَیل یَاہوِہ کے پاس لایٔے یعنی ہر سردار کی طرف سے ایک ایک بَیل اَور دو دو سرداروں کی طرف سے ایک ایک گاڑی۔ اُنہیں اُنہُوں نے مَسکن کے سامنے پیش کیا۔
4یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، 5”تُو اُنہیں قبُول کر تاکہ وہ خیمہ اِجتماع کے لیٔے اِستعمال ہُوں اَور تُو اُنہیں لیویوں میں ہر شخص کی خدمت کے مُطابق بانٹ دے۔“
6چنانچہ مَوشہ نے وہ گاڑیاں اَور بَیل لے کر لیویوں کو دے دئیے۔ 7گیرشون کے گھرانوں کو اُس نے اُن کی خدمت کے مُطابق دو گاڑیاں اَور چار بَیل دئیے۔ 8اَور بنی مِراریؔ کو اُن کی خدمت کے مُطابق چار گاڑیاں اَور آٹھ بَیل دئیے۔ یہ سَب اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے اِتمارؔ کی قیادت میں تھے۔ 9لیکن مَوشہ نے بنی قُہات کو کچھ نہ دیا کیونکہ وہ مُقدّس چیزوں کو اَپنے کندھوں پر اُٹھانے کے ذمّہ دار تھے۔
10پھر جَب مذبح کا مَسح کیا گیا تَب سارے سردار اُس کی تقدیس کے لیٔے اَپنے اَپنے نذرانے لایٔے اَور اُنہیں مذبح کے سامنے پیش کیا۔ 11کیونکہ یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہاتھا، ”ہر روز ایک ہی سردار مذبح کی تقدیس کے لیٔے اَپنا نذرانہ لایٔے۔“
12لہٰذا جو شخص پہلے دِن اَپنا ہدیہ لایا وہ یہُوداہؔ کے قبیلہ کا نحشونؔ بِن عَمّیندابؔ تھا۔
13اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن#7:13 ایک سَو تیس ثاقل وزن تقریباً ایک کِلو پانچ سَو گرام کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی#7:13 ستّر ثاقل وزن کا چاندی تقریباً آٹھ سو گرام کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
14دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
15سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
16گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
17اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ نحشونؔ بِن عَمّیندابؔ کا ہدیہ تھا۔
18دُوسرے دِن یِسَّکاؔر کے قبیلہ کا سردار نتنی ایل بِن ضُعرؔ اَپنا ہدیہ لایا۔
19اَور اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
20دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
21سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
22گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
23اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ نتنی ایل بِن ضُعرؔ کا ہدیہ تھا۔
24تیسرے دِن اِلیابؔ بِن حیلونؔ نے جو زبُولُون کے قبیلہ کا سردار تھا اَپنا ہدیہ گذرانا۔
25اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
26دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
27سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
28گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
29سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ اِلیابؔ بِن حیلونؔ کا ہدیہ تھا۔
30چوتھے دِن رُوبِنؔ کے قبیلہ کے سردار اِلیضُورؔ بِن شدِیُورؔ نے اَپنا ہدیہ پیش کیا۔
31اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
32دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
33سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
34گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
35اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ اِلیضُورؔ بِن شدِیُورؔ کا ہدیہ تھا۔
36پانچویں دِن شمعُونؔ کے قبیلہ کے سردار سلُومی ایل بِن ضُوریشدّؔی نے اَپنا ہدیہ پیش کیا۔
37اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
38دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
39سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
40گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
41اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر گذراننے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ سلُومی ایل بِن ضُوریشدّؔی کا ہدیہ تھا۔
42چھٹے دِن اِلیاسفؔ بِن دعُوایلؔ نے اَپنا ہدیہ پیش کیا جو گادؔ کے قبیلہ کا سردار تھا۔
43اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
44دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
45سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
46گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
47اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ اِلیاسفؔ بِن دعُوایلؔ کا ہدیہ تھا۔
48ساتویں دِن اِلیشمعؔ بِن عمّیہُوؔد نے اَپنا ہدیہ پیش کیا جو اِفرائیمؔ کے قبیلہ کا سردار تھا۔
49اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
50دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
51سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
52گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
53اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر گذراننے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ اِلیشمعؔ بِن عمّیہُوؔد کا ہدیہ تھا۔
54آٹھویں دِن گَملی ایل بِن پِداہضُورؔ نے اَپنا ہدیہ پیش کیا جو منشّہ کے قبیلہ کا سردار تھا۔
55اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
56دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
57سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
58گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
59اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ گَملی ایل بِن پِداہضُورؔ کا ہدیہ تھا۔
60نویں دِن بِنیامین کے قبیلہ کے سردار ابیدانؔ بِن گِدعونیؔ نے اَپنا ہدیہ پیش کیا۔
61اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
62دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
63سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
64گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
65اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ ابیدانؔ بِن گِدعونیؔ کا ہدیہ تھا۔
66دسویں دِن دانؔ کے قبیلہ کا سردار احیعزر بِن عمّی شدّؔی اَپنا ہدیہ لایا۔
67اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
68دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
69سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
70گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
71اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر گذراننے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ احیعزر بِن عمّی شدّؔی کا ہدیہ تھا۔
72گیارھویں دِن آشیر کے قبیلہ کا سردار پگعِیلؔ بِن عُکرانؔ اَپنا ہدیہ لایا۔
73اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
74دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
75سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
76گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
77اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ عُکرانؔ کے بیٹے پگعِیلؔ کا ہدیہ تھا۔
78بارہویں دِن اَخیرعؔ بِن عینانؔ نے جو نفتالی کے قبیلہ کا سردار تھا اَپنا ہدیہ پیش کیا۔
79اُس کا ہدیہ یہ تھا:
ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
80دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
81سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
82گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
83اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے دو بَیل، پانچ نر مینڈھے، پانچ بکرے اَور پانچ یک سالہ نر برّے۔
یہ عینانؔ کے بیٹے اَخیرعؔ کا ہدیہ تھا۔
84مذبح کے ممسوح ہونے کے وقت اُس کی تقدیس کے لیٔے بنی اِسرائیل کے سرداروں کے لایٔے ہویٔے عطیات یہی تھے۔
یعنی چاندی کے بَارہ طباق، چاندی کے چھڑکنے کے بَارہ پیالے اَور سونے کے بَارہ ظروف۔ 85ہر چاندی کے طباق کا وزن ایک سَو تیس ثاقل تھا اَور ہر چھڑکنے کا پیالہ ستّر ثاقل کا تھا۔ مجموعی طور پر اُن چاندی کے ظروف کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق دو ہزار چار سَو ثاقل#7:85 دو ہزار چار سَو ثاقلتقریباً اٹّھائیس کِلوگرام تھا۔ 86لوبان سے بھرے ہویٔے سونے کے بَارہ ظروف پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق دس دس ثاقل کے تھے۔ مجموعی طور پر اُن سونے کے ظروف کا وزن ایک سَو بیس ثاقل#7:86 ایک سَو بیس ثاقل تقریباً ایک کِلو چار سَو گرام تھا۔
87سوختنی نذر کے لیٔے لایٔے ہویٔے جانوروں کی مجموعی تعداد اَپنی اَپنی اناج کی قُربانیوں سمیت یہ تھی: بَارہ بچھڑے، بَارہ مینڈھے، بَارہ یک سالہ نر برّے اَور گُناہ کی قُربانی کے لیٔے بَارہ بکرے اِستعمال کئے گیٔے۔
88سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے جانوروں کی کُل تعداد یہ تھی: چوبیس بَیل، ساٹھ مینڈھے، ساٹھ بکرے، اَور ساٹھ یک سالہ نر برّے۔
مذبح کے ممسوح ہونے کے بعد اُس کی تقدیس کے لیٔے یہ عطیات پیش کیٔے گیٔے۔
89جَب مَوشہ یَاہوِہ سے باتیں کرنے کے لیٔے خیمہ اِجتماع میں داخل ہُوا تو اُس نے کفّارہ کے سرپوش پر سے جو عہد کے صندُوق کے اُوپر رکھا ہُوا تھا دونوں کروبیوں کے درمیان سے وہ آواز سُنی جو اُس سے مُخاطِب تھی اَور یَاہوِہ نے مَوشہ کے ساتھ باتیں کیں۔
موجودہ انتخاب:
گِنتی 7: UCV
سرخی
شئیر
کاپی

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.