گِنتی 26
26
دُوسری مردُم شماری
1وَبا کے بعد یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے الیعزرؔ سے کہا، 2”بنی اِسرائیل کی ساری جماعت میں بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے جتنے لوگ اِسرائیلی لشکر میں خدمت کرنے کے قابل ہُوں اُن سَب کی اُن کے آبائی خاندانوں کے مُطابق مردُم شُماری کرنا۔“ 3چنانچہ مَوشہ اَور الیعزرؔ کاہِنؔ مُوآب کے میدانوں میں یردنؔ کے کنارے یریحوؔ کے مقابل اُن سے مُخاطِب ہویٔے اَور کہا: 4”بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے آدمیوں کی مردُم شُماری کرو جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا ہے۔“
یہ وہ اِسرائیلی تھے جو مُلک مِصر سے نکل آئےتھے:
5اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِنؔ کے بیٹے یہ تھے:
حنوخؔ جِس سے حنوخیوں کی برادری چلی؛
پلوّؔ جِس سے پلّویوں کی برادری چلی؛
6حِضرونؔ جِس سے حضرونیوں کی برادری چلی؛
اَور کرمی جِس سے کرمیوں کی برادری چلی؛
7یہ رُوبِنیوں کی برادری والے تھے اَور اُن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 43,730 تھی۔
8پلوّؔ کا بیٹا اِلیابؔ تھا، 9اَور اِلیابؔ کے بیٹے نموایل داتنؔ اَور ابیرامؔ ہیں جو جماعت کے نُمائندے تھے جنہوں نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کے خِلاف سرکشی کی تھی اَور قورحؔ کے پیروکاروں میں سے تھے جَب اُنہُوں نے یَاہوِہ کے خِلاف سرکشی کی تھی۔ 10زمین نے اَپنا مُنہ کھولا اَور اُنہیں قورحؔ سمیت نگل گئی اَور اُس کے پیروکار اُس وقت مَر گیٔے جَب آگ نے ڈھائی سَو لوگوں کو بھسم کیا اَور وہ ایک عِبرت کا نِشان ٹھہرے۔ 11البتّہ قورحؔ کے سارے بیٹے نہیں مَرے تھے۔
12شمعُونؔ کے بیٹے اَپنی برادریوں کے مُطابق یہ تھے:
نموایل جِس سے نموایلیوں کی برادری چلی؛
یمینؔ جِس سے یمینیوں کی برادری چلی؛
یاکِن جِس سے یکینیوں کی برادری چلی؛
13زیراحؔ جِس سے زیراحیوں کی برادری چلی؛
اَور شاؤل جِس سے شاؤلیوں کی برادری چلی۔
14یہ بنی شمعُونؔ کی برادری کے تھے۔ اِن میں آدمیوں کی تعداد 22,200 تھی۔
15گادؔ کے بیٹے اَپنی برادری کے مُطابق یہ تھے:
ضِفونؔ جِس سے ضِفونی کی برادری چلی؛
حگّیؔ جِس سے حگّیوں کی برادری چلی؛
شُونی، جِس سے شُونیوں کی برادری چلی؛
16اُزنی جِس سے اُزنیوں کی برادری چلی؛
عیری، جِس سے عیریوں کی برادری چلی؛
17اَرود، جِس سے اَرودیوں کی برادری چلی؛
اَور اَریلی جِس سے اَریلیوں کی برادری چلی۔
18یہ بنی گادؔ کی برادری کے تھے اَور اُن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 40,500 تھی۔
19عیرؔ اَور اَونانؔ یہُوداہؔ کے بیٹے تھے لیکن وہ مُلکِ کنعانؔ میں مَر گیٔے۔
20یہُوداہؔ کے بیٹے اَپنی برادریوں کے مُطابق یہ تھے:
شِلحؔ جِس سے شیلانیوں کی برادری چلی؛
پیریزؔ جِس سے پیریزیوں کی برادری چلی؛
اَور زیراحؔ جِس سے زیراحیوں کی برادری چلی۔
21پیریزؔ کے بیٹے یہ تھے:
حِضرونؔ جِس سے حضرونیوں کی برادری چلی؛
حمُولؔ جِس سے حمُولیوں کی برادری چلی؛
22یہ یہُوداہؔ کی برادری کے تھے اَور اُن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 76,500 تھی۔
23یِسَّکاؔر کے بیٹے اَپنے برادریوں کے مُطابق یہ تھے:
تولعؔ جِس سے تولعیوں کی برادری چلی؛
پُوّہؔ جِس سے پُوّہیوں کی برادری چلی؛
24یَعشُوبؔ جِس سے یَعشُوبیوں کی برادری چلی؛
اَور شِمرون جِس سے شِمرونیوں کی برادری چلی۔
25یہ یِسَّکاؔر کی برادری کے تھے۔ اِن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 64,300 تھی۔
26زبُولُون کے بیٹے اَپنی برادریوں کے مُطابق یہ تھے:
سرد جِس سے سردیوں کی برادری چلی؛
ایلون جِس سے ایلونیوں کی برادری چلی؛
اَور یحلی ایل جِس سے یحلی ایلی قبیلہ کی برادری چلی۔
27یہ زبُولُونیوں کی برادری کے تھے۔ اِن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 60,500 تھی۔
28یُوسیفؔ کے بیٹے اَپنی برادریوں کے مُطابق منشّہ اَور اِفرائیمؔ تھے۔
29منشّہ کے بیٹے یہ تھے:
مکیرؔ جِس سے مکیریوں کی برادری چلی (مکیرؔ سے گِلعادؔ پیدا ہُوا تھا)؛
گِلعادؔ سے گِلعادیوں کی برادری چلی؛
30گِلعادؔ کے بیٹے یہ ہیں:
اِیعزرؔ جِس سے اِیعزریوں کی برادری چلی؛
حِلقؔ جِس سے حِلقیوں کی برادری چلی؛
31اَسری ایل، جِس اَسری ایلیوں کی برادری چلی؛
شِکیمؔ جِس سے شِکیمؔی برادری چلی؛
32شمیدعؔ جِس سے شمیدعیوں کی برادری چلی؛
اَور حِفرؔ جِس سے حِفریوں کی برادری چلی۔
33(ضلافحادؔ بِن حِفرؔ کے ہاں کویٔی بیٹا پیدا نہ ہُوا بَلکہ صِرف بیٹیاں ہی ہُوئیں جِن کے نام محلاہؔ، نوحؔا، حُگلاہؔ، مِلکاہؔ اَور تِرضاؔہ تھے۔)
34یہ منشّہیوں کی برادری کے تھے۔ اِن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 52,700 تھی۔
35اِفرائیمؔ کے بیٹے اَپنی برادریوں کے مُطابق یہ تھے:
شُوتلحؔ جِس سے شُوتلحیوں کی برادری چلی؛
بِکیؔر جِس سے بِکیریوں کی برادری چلی؛
اَور تحنؔ جِس سے تحنیوں کی برادری چلی۔
36شُوتلحؔ کے بیٹے یہ تھے:
عیرانؔ جِس سے عیرانیوں کی برادری چلی۔
37یہ بنی اِفرائیمؔ کی برادری کے تھے۔ اِن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 32,500 تھی۔
یُوسیفؔ کے بیٹوں کی برادری کے یہی ہیں۔
38بِنیامین کے بیٹے کی برادری کے مُطابق یہ تھے:
بَیلعؔ، جِس سے بَیلعیوں کی برادری چلی؛
اَشبیلؔ، جِس سے اَشبیلیوں کی برادری چلی؛
اخِیرامؔ، جِس سے اخِیرامیوں کی برادری چلی۔
39شُوفامؔ جِس سے شُوفامیوں کی برادری چلی؛
اَور حُوپامؔ جِس سے حُوپامیوں کی برادری چلی۔
40بَیلعؔ کے دو بیٹے اردؔ اَور نَعمانؔ تھے۔
اردؔ سے اَردیوں کی برادری چلی
اَور نَعمانؔ سے نَعمانیوں کی برادری چلی۔
41یہ بنی بِنیامین کی برادری کے تھے۔ اِن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 45,600 تھی۔
42دانؔ کے بیٹے کی برادری کے مُطابق یہ تھے:
شُوحامؔ جِس سے شُوحامیوں کی برادری چلی؛
یہ دانیوں کی برادری کے تھے۔ 43وہ سبھی شُوحامیوں کی برادری کے تھے اَور اُن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 64,400 تھی۔
44آشیر کے بیٹے کی برادری کے مُطابق یہ تھے:
یِمنہؔ جِس سے یمنیوں کی برادری چلی؛
اِشویؔ جِس سے اِشویوں کی برادری چلی؛
اَور بریعہؔ جِس سے بریعاہیوں کی برادری چلی۔
45اَور بنی بریعہؔ یہ ہیں:
حِبرؔ جِس سے حِبری کی برادری چلی؛
اَور مَلکی ایل جِس سے مَلکی ایلیوں کی برادری چلی۔
46(آشیر کی ایک بیٹی تھی جِس کا نام سراحؔ تھا۔)
47یہ آشیریوں کی برادری کے تھے۔ اِن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 53,400 تھی۔
48نفتالی کے بیٹے اَپنی برادری کے مُطابق یہ تھے:
یحصیل جِس سے یحصیلیوں کی برادری چلی؛
گُونی جِس سے گُونیوں کی برادری چلی؛
49یصر جِس سے یصریوں کی برادری چلی؛
اَور شِلّیمؔ جِس سے شِلّیمیوں کی برادری چلی۔
50یہ بنی نفتالی کی برادری کے تھے۔ اِن میں سے جو شُمار کئے گیٔے اُن کی تعداد 45,400 تھی۔
51بنی اِسرائیل کے جِن لوگوں کا شُمار کیا گیا اُن کی کُل تعداد 6,01,730 تھی۔
52یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، 53”اُنہیں اُن کے ناموں کے شُمار کے مُطابق وہ زمین مِیراث کے طور پر بانٹ دی جائے۔ 54بڑے گِروہ کو زِیادہ حِصّہ دیا جائے اَور چُھوٹے گِروہ کو کم۔ ہر ایک کو اُن کے درج کئے ہویٔے ناموں کی تعداد کے مُطابق مِیراث ملے۔ 55خیال رہے کہ زمین قُرعہ اَندازی کے ذریعہ تقسیم کی جائے۔ ہر قبیلہ جو بھی مِیراث پایٔے وہ اُس کے آبائی قبیلہ کے ناموں کے مُطابق ہو۔ 56اَور ہر مِیراث بڑے اَور چُھوٹے گِروہوں میں قُرعہ اَندازی کے ذریعہ تقسیم کی جائے۔“
57بنی لیوی جو اَپنی اَپنی برادریوں کے مُطابق شُمار کئے گیٔے یہ ہیں:
گیرشون جِس سے گیرشونیوں کی برادری چلی؛
قُہات جِس سے قُہاتیوں کی برادری چلی؛
مِراریؔ جِس سے مِراریوں کی برادری چلی۔
58یہ بھی لیویوں ہی کی برادری کے تھے:
لبنیوں کی برادری،
حِبرونیوں کی برادری،
محلیوں کی برادری،
مُوشیوں کی برادری،
قورحؔیوں کی برادری۔
(قُہات عمرامؔ کا آباؤاَجداد تھا۔ 59عمرامؔ کی بیوی کا نام یوکبِدؔ تھا جو لیوی کی نَسل سے تھی اَور مِصر میں لیوی کے ہاں پیدا ہُوئی تھی۔ اُن کے ہاں اَہرونؔ، مَوشہ اَور اُن کی بہن مِریمؔ عمرام سے پیدا ہویٔے۔ 60اَور اَہرونؔ سے نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ پیدا ہویٔے۔ 61لیکن نادابؔ اَور اَبِیہُو تو اُس وقت مَر گیٔے جَب اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُضُور میں ناجائز آگ کا نذرانہ چڑھایا۔)
62لیویوں کے سبھی نرینہ فرزندوں کی تعداد جو ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے تھے 23,000 تھی۔ وہ بنی اِسرائیل کے ساتھ اِس لیٔے نہیں گنے گیٔے کیونکہ اُنہیں اُن کے ساتھ مِیراث نہ مِلی تھی۔
63یہی وہ اِسرائیلی لوگ ہیں جنہیں مَوشہ اَور الیعزرؔ کاہِنؔ نے مُوآب کے میدانوں میں یردنؔ کے کنارے پر یریحوؔ کے مقابل گِنا تھا۔ 64لیکن اُن میں سے ایک بھی اُن اِسرائیلیوں میں شامل نہ تھا جنہیں مَوشہ اَور اَہرونؔ کاہِنؔ نے سِینؔائی کے بیابان میں شُمار کیا تھا۔ 65کیونکہ یَاہوِہ نے اُن اِسرائیلیوں کو کہہ دیا تھا کہ وہ یقیناً بیابان میں مَر جایٔیں گے اَور یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ کے سِوا اُن میں ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔
موجودہ انتخاب:
گِنتی 26: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.