گِنتی 1

1
مردُم شماری
1بنی اِسرائیل کے مُلک مِصر سے نکل آنے کے دُوسرے سال کے دُوسرے مہینے کے پہلے دِن سِینؔائی کے بیابان میں یَاہوِہ نے خیمہ اِجتماع میں مَوشہ سے باتیں کیں اَور یہ حُکم دیا: 2”تُم بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کی اُن کی برادری اَور خاندانوں کے مُطابق ہر ایک مَرد کا یکے بعد دیگرے نام درج کرکے مردُم شُماری کرو۔ 3تُم اَور اَہرونؔ تمام اِسرائیلی مَردوں کی اُن کہ دستوں کے مُطابق گِنتی کرنا جو بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے ہُوں اَورجو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل ہُوں۔ 4اَور ہر قبیلہ سے ایک آدمی جو اَپنے خاندان کا سردار ہو تمہاری مدد کرے۔
5”اَورجو آدمی تمہاری مدد کریں گے اُن کے نام یہ ہیں:
”رُوبِنؔ کے قبیلہ سے شدِیُورؔ کا بیٹا اِلیضُورؔ؛
6شمعُونؔ کے قبیلہ سے ضُوریشدّؔی کا بیٹا سلُومی ایل؛
7یہُوداہؔ کے قبیلہ سے عَمّیندابؔ کا بیٹا نحشونؔ؛
8یِسَّکاؔر کے قبیلہ سے ضُعرؔ کا بیٹا نتنی ایل؛
9زبُولُون کے قبیلہ سے حیلونؔ کا بیٹا اِلیابؔ؛
10یُوسیفؔ کے بیٹوں میں سے:
اِفرائیمؔ کے قبیلہ سے عمّیہُوؔد کا بیٹا اِلیشمعؔ
منشّہ کے قبیلہ سے پِداہضُورؔ کا بیٹا گَملی ایل؛
11بِنیامین کے قبیلہ سے ابیدانؔ بِن گِدعونیؔ؛
12دانؔ کے قبیلہ سے احیعزر بِن عمّی شدّؔی؛
13آشیر کے قبیلہ سے عُکرانؔ کا بیٹا پگعِیلؔ؛
14گادؔ کے قبیلہ سے دعُوایلؔ کا بیٹا اِلیاسفؔ؛
15نفتالی کے قبیلہ سے عینانؔ کا بیٹا اَخیرعؔ۔“
16جماعت میں سے اِن آدمیوں کا جو اَپنے قبیلوں کے سردار تھے تقرّر کیا گیا۔ وہ اِسرائیل کی برادریوں کے سربراہ تھے۔
17مَوشہ اَور اَہرونؔ نے اُن آدمیوں کو جِن کے نام اُنہیں بتائے گیٔے تھے اَپنے ساتھ لیا۔ 18اَور دُوسرے مہینے کے پہلے دِن ساری جماعت کو جمع کیا۔ لوگوں نے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندانوں کے مُطابق اَپنا حسب و نَسب ظاہر کیا اَورجو مَرد بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے تھے اُن کے نام یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 19جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُسی کے مُطابق اُس نے اُنہیں سِینؔائی کے بیابان میں گِنا۔
20اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِنؔ کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 21اَور رُوبِنؔ کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 46,500 تھی۔
22شمعُونؔ کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 23اَور شمعُونؔ کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 59,300 تھی۔
24گادؔ کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 25اَور گادؔ کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 45,650 تھی۔
26یہُوداہؔ کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 27یہُوداہؔ کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 74,600 تھی۔
28یِسَّکاؔر کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 29یِسَّکاؔر کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 54,400 تھی۔
30زبُولُون کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 31زبُولُون کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 57,400 تھی۔
32یُوسیفؔ کی اَولاد:
یعنی اِفرائیمؔ کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 33اِفرائیمؔ کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 40,500 تھی۔
34منشّہ کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 35منشّہ کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 32,200 تھی۔
36بِنیامین کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 37بِنیامین کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 35,400 تھی۔
38دانؔ کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 39دانؔ کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 62,700 تھی۔
40آشیر کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 41آشیر کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 41,500 تھی۔
42نفتالی کی نَسل سے:
بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے سبھی مَردوں کے نام جو فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنی اَپنی برادری اَور خاندان کے مُطابق یکے بعد دیگرے درج کئے گیٔے۔ 43نفتالی کے قبیلہ سے جِن آدمیوں کے نام درج کئے گیٔے اُن کی تعداد 53,400 تھی۔
44مَوشہ اَور اَہرونؔ اَور بنی اِسرائیل کے بَارہ سرداروں نے جِس میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے خاندان کا سردار تھا جِن مَردوں کو گِنا وہ یہی تھے۔ 45چنانچہ تمام بنی اِسرائیل میں جتنے مَرد بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے تھے اَورجو اِسرائیل کی فَوج میں خدمت کرنے کے قابل تھے اَپنے اَپنے خاندانوں کے مُطابق شُمار کئے گیٔے۔ 46اُن کی کُل تعداد 6,03,550 تھی۔
47البتّہ لیوی کے قبیلہ کے خاندانوں کا اَوروں کے ساتھ شُمار نہ کیا گیا۔ 48کیونکہ یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا تھا، 49”تُم لیوی کے قبیلہ کا شُمار نہ کرنا اَور نہ ہی اُنہیں دُوسرے اِسرائیلیوں کی مردُم شماری میں شامل کرنا۔ 50بَلکہ تُم لیویوں کو مَسکن اَور اُس کی تمام آرائِش کی چیزوں اَور اُس سے متعلّقہ ہر شَے کا نِگراں مُقرّر کرنا۔ وہ مَسکن اَور اُس کی آرائِش کی چیزوں کو اُٹھائیں اُس کی حِفاظت کریں اَور اُس کے اطراف ڈیرے ڈالیں۔ 51جَب کبھی مَسکن کے خیمہ کو کہیں اَور لے جانے کا وقت آئے تو لیوی اُسے گرائیں اَور جَب کبھی اُسے کھڑا کرنے کا موقع آئے تو لیوی ہی یہ کام کریں۔ اَور اگر کویٔی اَور شخص اُس کے قریب آ جائے تو وہ جان سے ماراجائے۔ 52اَور بنی اِسرائیل اَپنے اَپنے دستوں کے مُطابق اَپنے خیمے کھڑے کریں یعنی ہر شخص اَپنی اَپنی چھاؤنی میں اَور اَپنے اَپنے پرچم کے نیچے خیمہ زن ہو۔ 53البتّہ لیوی شہادت کے مَسکن کے اطراف اَپنے خیمے کھڑے کریں تاکہ بنی اِسرائیل کی جماعت پر غضب نازل نہ ہو۔ لیوی شہادت کے مَسکن کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہوں گے۔“
54چنانچہ بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا، جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔

موجودہ انتخاب:

گِنتی 1: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in