” ’اَور اگر جماعت کا کویٔی عام اِنسان غَیر اِرادی طور پر گُناہ کرے اَور اَیسا کام کرے جسے یَاہوِہ کے اَحکام میں منع کیا گیا ہے، اَور جَب اُسے اَپنے مُجرم ہونے کا احساس ہو جائے، اَورجو گُناہ اُس نے کیا ہے ظاہر ہو جائے تو وہ لازماً قُربانی کے لیٔے ایک بے عیب بکری لایٔے۔ اَور وہ اَپنا ہاتھ گُناہ کی قُربانی کے جانور کے سَر پر رکھے اَور اُسے سوختنی نذر کی جگہ پر ذبح کرے۔ اَور پھر کاہِنؔ اُس خُون میں سے کچھ خُون اَپنی اُنگلی پر لے کر اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پر لگائے اَور باقی کا خُون مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے۔ اَور کاہِنؔ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل اُسی طرح جَیسا کہ سلامتی کی نذر کی چربی الگ کی جاتی ہے اَور اُسے مذبح پر رکھ کر یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔ ” ’اَور اگر وہ اِنسان بطور گُناہ کی قُربانی کویٔی برّہ لایٔے تو وہ بے عیب مادہ لایٔے۔ اَور وہ اَپنا ہاتھ اُس کے سَر پر رکھے اَور وہ اُسے گُناہ کی قُربانی کے طور پر اُس جگہ ذبح کرے جہاں سوختنی نذر ذبح کی جاتی ہے۔ اَور پھر کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی کا کچھ خُون اَپنی اُنگلی پر لے کر اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پر لگائے اَور باقی سَب خُون مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے۔ اَور وہ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل وَیسے ہی جَیسے سلامتی کی نذر کی قُربانی کے برّہ کی چربی الگ کی جاتی ہے۔ اَور کاہِنؔ اُسے مذبح پر یَاہوِہ کی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کے اُوپر رکھ کر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے گُناہ کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔
پڑھیں اَحبار 4
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: اَحبار 27:4-35
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos