YouVersion Logo
تلاش

اَحبار 3

3
سلامتی کی قُربانی پیش کرنے کا طریقہ
1” ’اگر کسی کی سلامتی کی نذر ہو اَور وہ ریوڑ میں سے کسی جانور یعنی گائے یا بَیل کی قُربانی کرتا ہے، چاہے وہ نر ہو یا مادہ تو وہ ضروُر بے عیب جانور کو ہی یَاہوِہ کے حُضُور قُربان کرے۔ 2اَور وہ اَپنا ہاتھ اَپنی نذر کے جانور کے سَر پر رکھے اَور خیمہ اِجتماع کے مدخل پر اُسے ذبح کرے۔ اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں، اُس کے خُون کو مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔ 3اَور وہ سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے یَاہوِہ کے لیٔے غِذا کی آتِشی نذر کی قُربانی گذرانے یعنی وہ تمام چربی جو آنتوں کو ڈھانپتی ہے اَور وہ چربی جو آنتوں پر لپٹی ہُوئی ہے۔ 4اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔ 5پھر اَہرونؔ کے بیٹے اُنہیں مذبح پر سوختنی نذر کو جلتی ہوئی لکڑی کے اُوپر رکھ کر جَلائیں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہے۔
6” ’اَور اگر تُم اَپنے گلّے کی بھیڑ بکریوں میں سے کویٔی جانور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور قُربان کرو تو وہ بے عیب نر یا مادہ کی قُربانی کرے۔ 7اَور اگر وہ قُربانی کے لیٔے برّہ نذر کرنا چاہے تو وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے۔ 8اَور وہ قُربانی والے جانور کے سَر پر اَپنا ہاتھ رکھے اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے سامنے ذبح کرے۔ اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے اُس کے خُون کو مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں 9اَور وہ سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے یَاہوِہ کے لیٔے بطور غِذا آتِشی نذر پیش کرے یعنی اُس کی پُوری چربی بھری دُم کو ریڑھ کی ہڈّی سے الگ کرے اَور وہ تمام چربی جو آنتوں کو ڈھانپتی ہے اَور وہ چربی جو آنتوں پر لپٹی رہتی ہے۔ 10اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔ 11اَور کاہِنؔ اُن کو بطور غِذا مذبح پر جَلائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک آتِشی قُربانی ہوگی۔
12” ’اگر اُس کی نذر بکرا یا بکری ہو تو وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے۔ 13اَور اَپنا ہاتھ اُس کے سَر پر رکھے اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے سامنے ذبح کرے۔ اَور اَہرونؔ کے بیٹے اُس کا خُون مذبح پر چاروں طرف چھڑک دیں۔ 14اَورجو کچھ وہ نذر کرے اُس میں سے وہ یَاہوِہ کے لیٔے یہ بطور غِذا کی آتِشی قُربانی پیش کرے: وہ تمام چربی جو آنتوں کو ڈھانپتی ہے اَور وہ چربی جو آنتوں پر لپٹی رہتی ہے، 15اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔ 16اَور کاہِنؔ اُن کو مذبح پر ایک آتِشیں اَور فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی نذر کے طور پر جَلا دے۔ ساری چربی یَاہوِہ کے لیٔے ہے۔
17” ’اَور جہاں بھی تُم رہو تمہاری آئندہ نَسلوں کے لیٔے یہ ایک دائمی قانُون ہوگا کہ تُم چربی اَور خُون ہرگز نہ کھانا۔‘ “

موجودہ انتخاب:

اَحبار 3: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in