YouVersion Logo
تلاش

اَحبار 24

24
تیل اَور روٹی یَاہوِہ کے حُضُور رکھنا
1اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، 2”تُم بنی اِسرائیل کو حُکم دینا کہ وہ تمہارے پاس کولہو کے ذریعہ نکالا ہُوا زَیتُون کا خالص تیل رَوشنی کے لیٔے لائیں تاکہ چراغ ہمیشہ جلتے رہیں۔ 3اَور اَہرونؔ خیمہ اِجتماع میں عہد کے صندُوق کے پردہ کے باہر شام سے صُبح تک یَاہوِہ کے سامنے بلاناغہ اُن چراغوں کی دیکھ بھال کیا کرے۔ یہ تمہارے لیٔے اَور تمہاری ساری پُشتوں کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے۔ 4اَور اُن چراغوں کو صَاف کرکے ہمیشہ یَاہوِہ کے حُضُور خالص سونے کے چراغدان پر ترتیب سے رکھے۔
5”اَور تُم مَیدہ لے کر بَارہ روٹیاں پکانا، ہر ایک روٹی دو دہائی ایفہ#24‏:5 دو دہائی ایفہ تقریباً تین کِلو مَیدہ سے بنائی جایٔے۔ 6اَور تُم اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور خالص سونے کی میز پر دو قطاروں میں رکھ دینا، ہر قطار میں چھ چھ روٹیاں ہُوں۔ 7اَور ہر قطار کے ساتھ خالص لوبان رکھنا تاکہ یہ روٹیاں یَاہوِہ کے لیٔے یادگاری حِصّہ کے طور پر پیش کی گئی آتِشی قُربانی ہو جایٔے۔ 8اَور بنی اِسرائیل کی طرف سے یہ روٹیاں باقاعدہ ہر سَبت کو یَاہوِہ کے حُضُور ایک دائمی عہد کے طور پر رکھی جایٔیں۔ 9اَور یہ روٹیاں اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے لیٔے ہوں گے اَور وہ اُنہیں پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھایٔیں کیونکہ اناج کی قُربانی دائمی حِصّہ کے طور پر فرمان کے مُطابق یَاہوِہ کو گذرانی جانے والی آتِشی قُربانیوں میں سے یہ اُن کا پاک ترین حِصّہ ہے۔“
ایک ملحد کو سزائے موت
10اَور یُوں ہُوا کہ ایک دِن ایک اِسرائیلی عورت کا بیٹا جِس کا باپ مِصری تھا، بنی اِسرائیل کے درمیان چلا گیا اَور چھاؤنی کے اَندر ہی اُس کی ایک اِسرائیلی شخص کے ساتھ آپَس میں مارپیٹ ہو گئی۔ 11اُس اِسرائیلی عورت کے بیٹے نے خُدا کی توہین کی اَور اُس پر لعنت بھیجی؛ لہٰذا وہ اُسے مَوشہ کے پاس لایٔے۔ اُس کی والدہ کا نام شلُومیتؔ تھا جو دانؔ کے قبیلہ کے دِبریؔ کی بیٹی تھی۔ 12اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ کی مرضی صَاف صَاف ظاہر ہونے تک اُسے اَپنی حِراست میں رکھا۔
13تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، 14”کُفر بکنے والے کو چھاؤنی سے باہر لے جاؤ، اَور وہ تمام لوگ جنہوں نے اُسے کُفر بکتے ہویٔے سُنا ہے، وہ سَب اُس کے سَر پر اَپنے ہاتھ رکھّیں؛ اِس کے بعد ساری جماعت اُسے سنگسار کرے۔ 15اَور تُم بنی اِسرائیل کو حُکم دو، ’اگر کویٔی شخص اَپنے خُدا پر لعنت بھیجے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر پر ہوگا۔ 16اَورجو کویٔی یَاہوِہ کے نام پر کُفر بکے وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔ اَور پُوری جماعت اُسے ضروُر سنگسار کرے، خواہ کویٔی مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی؛ چنانچہ جَب کویٔی یَاہوِہ کے نام کی توہین کرے تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔
17” ’اَور اگر کویٔی شخص کسی اِنسان کو مار ڈالے تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔ 18اَور اگر کویٔی شخص کسی چَوپائے کو مار ڈالے تو لازِم ہے کہ وہ اُس کا مُعاوضہ دے یعنی جان کے بدلے جان۔ 19اَور اگر کویٔی شخص اَپنے ہمسایہ کو زخمی کر دے تو جَیسا اُس نے کیا ہے ٹھیک وَیسا ہی اُس کے ساتھ کیا جائے: 20یعنی ہڈّی توڑنے کے بدلے ہڈّی توڑنا۔ آنکھ کے بدلے آنکھ، اَور دانت کے بدلے دانت۔ اَور جَیسے اُس شخص نے دُوسرے کو زخمی کیا ہے وَیسے ہی اُسے بھی زخمی کیا جائے۔ 21اِسی طرح جِس نے کسی جانور کو مار ڈالا ہو، وہ اُس کا مُعاوضہ دے لیکن جو کویٔی کسی شخص کو مار ڈالے وہ ضروُر جان سے مار ڈالا جائے۔ 22اَور تمہارے درمیان مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی دونوں کے لیٔے ایک ہی قانُون ہو۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “
23پھر مَوشہ نے بنی اِسرائیل سے بات کی اَور اُنہُوں نے اُس کُفر بکنے والے کو چھاؤنی سے باہر لے جا کر سنگسار کر دیا۔ اَور بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔

موجودہ انتخاب:

اَحبار 24: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in