اَحبار 17
17
خُون کھانا ممنوع
1پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، 2”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں اَور تمام بنی اِسرائیلیوں کو حُکم دو: ’یَاہوِہ نے یہ حُکم دیا ہے: 3بنی اِسرائیل میں سے جو کویٔی شخص بَیل یا برّہ یا بکرے کو چھاؤنی کے اَندر یا باہر ذبح کرے 4اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے مَسکن کے آگے یَاہوِہ کے حُضُور میں بطور نذر پیش کرنے کے لیٔے نہ لایٔے، تو وہ شخص خُونی سمجھا جائے گا۔ اُس نے خُون بہایا ہے لہٰذا اُس شخص کو اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیا جائے۔ 5اَیسا اِس لیٔے ہے کہ بنی اِسرائیل اَپنی قُربانیاں جنہیں وہ اَب کُھلے میدانوں میں کر رہے ہیں، اُسے وہ کاہِنؔ کے پاس خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور لاکر سلامتی کی نذر کے طور پر گزرانیں۔ 6اَور کاہِنؔ اُس خُون کو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے مذبح کے مقابل چھڑکے اَور چربی کو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر جَلائے۔ 7اَور آئندہ کبھی بھی وہ اُن بکروں کے بُتوں کے لیٔے قُربانیاں نہ گزرانے جِس کی وجہ سے وہ زناکار ٹھہرے ہیں۔ یہ اُن کے لیٔے پُشت در پُشت دائمی فرمان ہوگا۔‘
8”اَور اُن سے کہو: ’اگر بنی اِسرائیل کا کویٔی شخص یا کویٔی پردیسی جو اُن کے درمیان رہتاہے سوختنی نذر یا کویٔی اَور قُربانی گزرانے 9اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرنے کو نہ لایٔے، تو وہ شخص اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیاجایٔے۔
10” ’اگر بنی اِسرائیل کا کویٔی شخص یا اُن پردیسیوں میں سے کویٔی شخص جو اُن کے درمیان رہتاہے، اَور خُون کھائے تو میں اُس خُون کھانے والے کے خِلاف ہو جاؤں گا اَور اُسے اُس کے لوگوں سے خارج کر دُوں گا۔ 11کیونکہ جِسم کی جان خُون میں ہوتی ہے اَور اُسے مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے دیا ہے کہ وہ مذبح پر تمہاری جانوں کے لیٔے کفّارہ ہو۔ کیونکہ خُون ہی ہے جو کسی جان کے بدلے میں کفّارہ دیتاہے۔ 12چنانچہ مَیں نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا ہے، ”تُم میں سے کویٔی بھی خُون نہ کھائے، اَور نہ ہی کویٔی غَیراِسرائیلی باشِندہ ہو جو تمہارے درمیان رہتاہے خُون کھائے۔“
13” ’بنی اِسرائیل میں سے یا اُن غَیراِسرائیلی باشِندوں میں سے کویٔی شخص جو تمہارے درمیان رہتا ہو، اگر کسی جانور یا پرندہ کو جو کھانے کے لائق ہو شِکار کرے، تو وہ اُس کے خُون کو بہہ جانے دے اَور اُس کے خُون کو مٹّی سے ڈھانک دے، 14کیونکہ ہر جاندار کی جان اُس کے خُون میں ہوتی ہے۔ اِس لیٔے مَیں نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا ہے، ”تُم کسی جاندار کا خُون ہرگز نہ کھانا کیونکہ جاندار کا خُون ہی اُس کی جان ہے؛ اَورجو کویٔی اُسے کھائے اُسے اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیا جایٔےگا۔“
15” ’اَورجو شخص کسی مُردار یا جنگلی جانور کے پھاڑے ہویٔے جانور کو کھائے، خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے، اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا اَور اُس کے بعد رسماً پاک ہوگا۔ 16لیکن اگر وہ اَپنے کپڑے نہ دھوئے اَور نہ ہی غُسل کرے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر پر ہوگا۔‘ “
موجودہ انتخاب:
اَحبار 17: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.